اسلام آباد: تھانہ نون کے علاقے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ، 2 ملزمان زخمی

اتوار 14 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جانے والی پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق مطابق پولیس ٹیم ملزمان زبیر اور سجاد کو ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں چھپے ملزمان نے اچانک پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے گرفتار ملزمان زبیر اور سجاد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد، این سی آر سی کا شدید ردعمل

پولیس کے مطابق زبیر اور سجاد تھانہ نون کے مقدمہ نمبر 438/25 میں جسمانی ریمانڈ پر تھے۔ دونوں ملزمان نے 25 اگست 2025 کو ڈکیتی کے دوران ایک بیکری مالک کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک اور ساتھی ملزم ارشد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان اسلام آباد اور کراچی کے سنگین جرائم میں بھی سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ کرنے والے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار