پانامہ کیس آڈیو لیک پر کمیشن کی تشکیل کی درخواست عدم پیروی پر نمٹادی گئی

پیر 15 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی پانامہ کیس سے متعلق مبینہ آڈیو لیک پر کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے کیس کی سماعت کی۔ کیس کال ہونے پر درخواست گزار کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو 2021 میں سامنے آئی تھی جس میں وہ مبینہ طور پر پانامہ کیس کے فیصلے سے متعلق ہدایات دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’4، 5 ایم پی ایز کو تو میں ویسے ہی ریزائن کروا دوں گا‘، ثاقب نثار کی پرانی ویڈیو کیوں وائرل ہورہی ہے؟

اس آڈیو کے بعد اس پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

پانامہ لیکس 2016 میں سامنے آئے تھے جس میں دنیا بھر کے کئی رہنماؤں اور شخصیات کے آف شور اثاثوں کی تفصیلات افشا ہوئیں۔

پاکستان میں اس انکشاف کے بعد اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف تحقیقات اور عدالتی کارروائیاں شروع ہوئیں۔

مزید پڑھیں: جنرل باجوہ نے ثاقب نثار کو استعمال کرکے نواز شریف کو نکالا، شیر افضل مروت سابق وزیراعظم کے حق میں بول پڑے

معاملہ بالآخر سپریم کورٹ تک پہنچا اور 2017 میں ایک تاریخی فیصلے کے نتیجے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اس عرصے میں سپریم کورٹ کے اہم ججز میں شامل رہے اور ان پر بعض سیاسی جماعتوں اور حلقوں کی جانب سے یہ الزام لگتا رہا کہ عدالتی فیصلوں میں دباؤ یا اثرانداز ہونے کی کوشش کی گئی۔

2021 میں ایک مبینہ آڈیو ریکارڈنگ منظرِ عام پر آئی جس میں مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو پانامہ کیس اور نواز شریف کے خلاف فیصلے سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے سنا گیا۔

مزید پڑھیں: فیض حمید سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو ’فار یور آئیز اونلی‘ پیغامات کیوں بھیجتے تھے؟

یہ آڈیو ملک میں ایک بڑا سیاسی تنازع بن گئی اور اس پر شفاف تحقیقات کے مطالبات اٹھے۔

اسی تناظر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مبینہ آڈیو کی حقیقت جانچنے اور حقائق سامنے لانے کے لیے ایک آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے۔

تاہم اب یہ درخواست درخواست گزار کی عدم پیروی کے باعث خارج کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کا بڑا مالی تعاون: پاکستان کے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں توسیع کا معاہدہ طے

ٹرمپ کے ڈیپ فیک میمز کا بڑھتا رجحان: سوشل میڈیا پر سیاست کا نیا ہتھیار

اسحاق ڈار کی جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

عالمی تجارت متاثر: پاکستان نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر فوری اقدامات کا مطالبہ کر دیا

’جیسا استقبال مجھے پاکستان میں ملا اگر اس کا آدھا بھی امریکی وفد کو مل جائے تو وہ کبھی واپس نہ جائیں‘، امریکی صحافی

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘