ایشیا  کپ: افغانستان کے خلاف میچ کے دوران سری لنکن کرکٹر کے والد انتقال کر گئے

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے میچ کے دوران سری لنکا کے نوجوان آل راؤنڈر دونیتھ وللاگے ذاتی سانحے سے دوچار ہو گئے۔

افغانستان کے خلاف میچ جاری تھا کہ ان کے والد سرانگا وللاگے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق دونیتھ کو والد کے انتقال کی اطلاع میچ ختم ہونے کے بعد دی گئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں سری لنکا کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو وللاگے کو یہ افسوسناک خبر سناتے اور تسلی دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ

کمنٹری کے دوران سابق کرکٹر رسل آرنلڈ نے انکشاف کیا کہ سرانگا وللاگے بھی اسکول کرکٹ کے معروف کھلاڑی تھے اور انہوں نے پرنس آف ویلز کالج کی قیادت کی تھی۔

رسل آرنلڈ کا کہنا تھا ’یہ خبر انتہائی افسوسناک ہے، دونیتھ کو ابھی کچھ دیر پہلے بتایا گیا ہے۔ ہماری تعزیت ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔ ٹیم کا ماحول بہت جُڑا ہوا ہے، امید ہے یہ دکھ ان سب کو مزید قریب لائے گا اور ٹیم کو سپر فور مرحلے میں بہتر کھیلنے کا حوصلہ دے گا۔‘

کرکٹ کے اعتبار سے دونیتھ کا میچ یادگار نہ رہا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 49 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ ان پر محمد نبی نے ایک اوور میں پانچ چھکے بھی لگائے۔ تاہم، افغانستان کی شاندار کوششوں کے باوجود جیت سری لنکا کے حصے میں آئی۔

مرحوم سرانگا وللاگے قومی ٹیم کی نمائندگی تو نہ کر سکے، مگر اسکول کرکٹ میں ان کا نام نمایاں تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش