وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات، سیاحت و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال

جمعہ 19 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے، سیاحت اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے گلگت بلتستان کے حالیہ دورے اور وہاں سیلابی صورت حال کے بعد ریلیف سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی فنڈز کی فراہمی کے عمل پر بات کی۔

مزید پڑھیں: برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

انہوں نے سڑکوں کے انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری کو سراہا اور کہا کہ خطہ بے پناہ قدرتی حسن اور سیاحت سے وابستہ ترقی کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر خزانہ نے زور دیا کہ سرمایہ کاری ذمہ دارانہ انداز میں کی جائے، تعمیراتی قوانین اور ماحولیاتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، بالخصوص فضلے اور پانی کے نظم و نسق میں تاکہ مقامی ماحولیاتی نظام محفوظ رہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان حکومت کو نئی آمدنی کے ذرائع تلاش کرنے اور ہوائی اڈوں و سڑکوں کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات کی ترقی پر توجہ دینے کی ترغیب دی تاکہ بالخصوص خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں کے لیے پیکیج ٹورزم کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسپین روانہ

وزیر اعلیٰ گلبر خان نے وفاقی وزیر کو خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نمایاں ٹریفک دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ گلگت ایئرپورٹ کو بھی بین الاقوامی معیار پر اپ گریڈ کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے جس سے سیاحت مزید بڑھے گی۔

وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان حکومت عوامی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 10 اضلاع میں عملے میں اضافہ کر رہی ہے اور جی بی سیکریٹریٹ میں سینئر افسران کے لیے کیریئر میں بہتری کے مواقع فراہم کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم