ربیع الثانی 1447ھ کے چاند کی رویت کے لیے رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس کل ہوگا

پیر 22 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ربیع الثانی 1447ھ کے چاند کی رویت کے سلسلے میں زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس کل (23 ستمبر، بروز منگل) شام 6 بجے وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں: ملک میں ایک عید سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان

اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز میں ہونگے۔ اجلاس میں چاند کی شہادتیں جمع کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp