افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

منگل 23 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کوئی جہاد کرنا چاہتا ہے تو فوج میں شامل ہوکر کرے۔

پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سویت یونین کے آنے کے بعد ہم نے جہاد کیا لیکن وہ ریاست کی اجازت سے ہوا، اس کے بعد جو فساد ہوا اسے جہاد نہیں کہا جاسکتا۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے علما نے ‘پیغامِ پاکستان’ میں واضح فتویٰ دیا کہ پاکستان کے اندر مسلح جدوجہد جائز نہیں، پاکستان کا آئین اسلامی دستور ہے، اگر کوئی نظام کو نہیں مانتا تو شہریت سے دستبردار ہوجائے۔ اگر پاکستان کے شہری ہیں تو وعدہ کررہے ہیں کہ آئین و قانون کو مانوں گا، آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیے: کسی گروہ کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں، جسے شوق ہے فوج جوائن کرے، طاہر اشرفی

انہوں نے کہا کہ حضرت علی اور امام حسین کے قاتل بھی کلمہ اور نماز پڑھتے تھے، فتنہ الخوارج بھی اسلام کا نام لے رہے ہیں اس لیے انہیں یہ نام دیا گیا۔ اسی طرح جو بلوچستان کے حقوق کی بات کررہے ہیں وہ غریبوں کے اسپتالوں اور سڑکوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

طاہر محمود اشرفی نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی پاکستانی نے افغانستان میں جاکر خودکش حملہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ انصار مدینہ کے بعد پاکستان ہی وہ ملک ہے جس نے افغانوں کے لیے عظیم مثال قائم کی، اس کے باوجود ہمیں کلاشنکوف، خودکش اور ہیروئن کلچر ملا، اگر افغانستان دہشتگردوں کو نہیں روک سکتا تو ہمیں اجازت دیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے شہریوں کا خون بہنا بند ہو۔

غزہ کے مسئلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر حماس کا نہیں نیتن یاہو کا منصوبہ تھا اور فلسطینی نوجوان استعمال ہوئے جس طرح ہمارے ہاں نوجوان خودکش حملوں کے لیے استعمال ہوئے، میں فلسطینیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں لیکن یہ دن دو ریاستی حل کے خلاف اسرائیلی سازش تھی۔ یہ محمد بن سلمان کی کامیابی ہے کہ اسرائیل کو بنانے والے برطانیہ نے فلسطین کو تسلیم کیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ کی فلسطین کے مسئلے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت، دو ریاستی حل پر زور

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ہمارا روحانی معاہدہ پہلے سے تھا، دفاعی معاہدے پر بھی کافی عرصے سے کام ہو رہا تھا، یہ امت کے اتحاد کا پہلا دروازہ کھلا ہے، آئندہ اور بھی دروازے کھلیں گے، جب آپ فاتح بن جاتے ہیں تو سب آپ سے ملنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اس لیے ملاقات کی، ہم انڈیا سے جنگ نہیں چاہتے تھے لیکن جب جنگ مسلط ہوئی تو رافیل گرا دیے۔

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حکومت نے پیغام امن کمیٹی قائم کردی ہے، اس کا مقصد معاشرے میں شدت پسندی ختم کرنا ہے، اس کے ذریعے ‘پیغام پاکستان’ عام لوگوں تک پہنچائیں گے اور معاشرے میں شدت پسندی کو ختم کرکے مکالمے کو فروغ دیں گے، ہمیں مثبت خبر پھیلا کر منفی رویوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ایران کا میزائل پروگرام تباہ کرنا ہمارا مقصد ہے، امریکی وزیر خارجہ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان