’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعہ 26 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت مقابلے کے دوران قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے نہ صرف میدان بلکہ سوشل میڈیا پر بھی خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ وکٹ حاصل کرنے کے بعد حارث رؤف نے منفرد انداز میں دوڑتے ہوئے ہاتھ پھیلائے جیسے کہ وہ جہاز اڑا رہے ہوں، جس سے شائقین کرکٹ میں جوش و جذبہ بھر گیا۔

اس کے علاوہ، انہوں نے بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کی یاد دلاتے ہوئے مخصوص اشارے بھی کیے، جو مداحوں کو پرجوش کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گول کے بعد ’چائے‘ کا اشارہ، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے بعد محمد عبداللہ کی ویڈیو وائرل

اب حارث رؤف کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد شائقین سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ اس موقع پر شائقین نے انہیں بھرپور حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت سے بدلہ لینا ہے اور انہیں ہرگز نہیں چھوڑنا۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی طرف سے ہے، انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پلیز اس بار آپ کو جیتنا ہی ہو گا۔

ناصر علی نے کہا کہ یہی جذبات ہر پاکستانی کے ہیں کہ انڈیا کو چھوڑنا نہیں ہے نہ کرکٹ میں اور نہ ہی جنگ میں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو  دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت28 ستمبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارت سب سے زیادہ 8 بار ایشیا کپ جیت چکا ہے، سری لنکا نے 6 بار اور پاکستان نے 2 بار ٹرافی اٹھائی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری