ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی قرعہ اندازی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپئن شپ کی قرعہ اندازی کی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوگی۔

یہ ایونٹ انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز (ISFFR) کے زیرِ اہتمام اور سعودی محکمہ سول ڈیفنس کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 21 ممالک کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب ورلڈ کپ فائنلز کے قریب تر، الشامات اور البریکان کی شاندار کارکردگی

تقریب میں آئی ایس ایف ایف آر کے نمائندے، بین الاقوامی ریفری اور شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کے سربراہان شریک ہوں گے۔ قرعہ اندازی کے نتائج کی بنیاد پر انفرادی اور ٹیم مقابلوں کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔

چیمپیئن شپ میں 4 مرکزی مقابلے شامل ہوں گے۔ ہُک لیڈر چڑھائی، 100 میٹر رکاوٹ دوڑ، 4×100 میٹر ریلے اور فائر فائٹنگ کانٹیسٹ۔

مزید پڑھیں: برطانوی مہم جو ایلس موریسن کا سعودی عرب کو پیدل عبور کرنے کا تاریخی سفر

یہ عالمی ایونٹ سعودی عرب کی سول ڈیفنس اور عوامی تحفظ کے شعبے میں قائدانہ حیثیت کو اجاگر کرتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ریسکیو و فائر فائٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نمایاں کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس 2024 میں یہ مقابلے چین میں منعقد ہوئے تھے۔

ایونٹ میں ایشیا، یورپ اور افریقہ کے ممالک کی بھرپور شرکت متوقع ہے، جو مملکت کی اعلیٰ تنظیمی صلاحیت اور بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور