راولپنڈی میں ٹریفک نظام درہم برہم، بیشتر شاہراہیں بند، شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

جمعہ 10 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ روڈ سچویشن رپورٹ کے مطابق شہر کے بیشتر اہم راستے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اہم شاہراہیں مکمل بند

رپورٹ کے مطابق فیض آباد، مری روڈ، فائزالاسلام، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، چاندنی چوک، 6th روڈ چوک، مریڑ چوک، راولپنڈی صدر، شمس آباد اور ڈبل روڈ سمیت 20 سے زائد مقامات پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، جڑواں شہروں میں اسکولز بند، ٹی ایل پی کا آج دوپہر اسلام آباد کے لیے روانگی کا اعلان

اسی طرح چکری، تھالیان، فتح جنگ ٹول پلازہ، مندرہ، داؤلتالہ، نکا کہیابان، نکا محراباد اور کورال چوک بھی بند ہیں۔

جزوی طور پر کھلے راستے

ٹریفک پولیس کے مطابق چند مقامات پر سنگل لائن ٹریفک کی اجازت دی گئی ہے، جن میں راولپنڈی-اسلام آباد کی سمت نکا گلزار، راحیلہ آباد فلائی اوور، اور مارگلہ ٹرن شامل ہیں۔

راولپنڈی صدر کا حیدر روڈ تا سوزوکی اسٹینڈ کا راستہ جزوی طور پر کھولا گیا ہے۔

موٹرویز کی صورتحال

  • ایم-1 موٹروے پشاور کی سمت کھلی ہے، لیکن راولپنڈی کی طرف بند ہے۔
  • ایم-2 موٹروے لاہور اور راولپنڈی دونوں سمتوں میں مکمل طور پر بند ہے۔

شہریوں کے لیے ہدایت

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور نکلنے سے قبل راولپنڈی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تازہ ترین صورتحال ضرور معلوم کریں۔

یہ بھی پڑھیں:فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر کیے گئے ہیں، اور حالات بہتر ہونے پر راستے بتدریج کھول دیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان