ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے متعلق جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیک نیوز پھیلانے والے نیٹ ورکس کی نشاندہی کرلی گئی اور اس عمل میں ملوث مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے پیچھے کیا مقاصد کار فرما تھے؟

جعلی خبریں پھیلانے والے عناصر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم و دیگر خصوصی یونٹس کو فوری گرفتاریوں کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈیپ فیک لیب میں جعلی آڈیوز اور ویڈیوز کی فرانزک جانچ جاری ہے۔ متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ جعلی مواد 24 گھنٹوں کے اندر ہٹا دیا جائے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بار بار غلط معلومات پھیلانے والوں کے اکاؤنٹس مستقل طور پر معطل کرنے کی سفارش بھی زیر غور ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے، کیونکہ غیرمصدقہ ویڈیوز یا کلپس شیئر کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اداروں کے خلاف جھوٹ اور نفرت انگیزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔

فیک نیوز مہم کے پیچھے اوورسیز نیٹ ورکس کی ٹریسنگ بھی شروع کر دی گئی ہے، اور سفارتخانوں کے ذریعے قانونی و سفارتی اقدامات کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بیرونِ ملک ملوث افراد کے خلاف ریڈ نوٹس اور بین الاقوامی تعاون کے آپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

چینلز اور بلاگرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ کوئی بھی مواد نشر یا پوسٹ کرنے سے پہلے اس کی دہری تصدیق ضرور کریں۔

مزید بتایا گیا ہے کہ گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرولنگ نیٹ ورکس کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فیک نیوز کے مالی سہولت کاروں کی نشاندہی اور مشکوک ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ بھی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہنگامی حالات میں افواہیں پھیلانے پر اضافی سزائیں دی جائیں گی، جبکہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کئی جعلی اکاؤنٹس بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں صوبائی فوکل پرسنز تعینات کر دیے گئے ہیں اور فوری ردعمل اور کاؤنٹر میسجنگ یونٹس کو فعال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک پاکستان کے نائب امیر ظہیرالحسن شاہ گرفتار

حکام نے بتایا کہ فیک نیوز رپورٹ کرنے کے لیے سرکاری ہیلپ لائن فعال کر دی گئی ہے، اور ایسی خبروں کی اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟