پنجاب میں فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم نے تحریک کی شکل اختیار کر لی

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فصل کی باقیات (پرالی) نہ جلانے اور جدید زرعی مشینری کے استعمال سے متعلق آگاہی مہم نے صوبے بھر میں تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع کے کسانوں نے حکومتِ پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی ماحول دوست مہم کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں سموگ کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں فصل جلانے کے رجحان میں کمی، کسانوں نے نئی تاریخ رقم کردی

پہلی بار جدید زرعی مشینری کا بڑے پیمانے پر استعمال

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار، دھان کی کٹائی کے موسم میں کسانوں نے سوپر سیڈر، بیلر اور کبوٹا ہارویسٹرز جیسی جدید مشینری استعمال کی، جس کے باعث فصل کی باقیات جلانے کی روایت میں نمایاں کمی آئی۔

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبے میں اس وقت 91 بیلرز اور 814 کبوٹا ہارویسٹرز کام کر رہے ہیں۔

بیلرز کے ذریعے 31,630 ایکڑ رقبے پر فصل کی باقیات اٹھائی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پنجاب میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں لکڑی اور کوئلہ جلانے پر پابندی

کبوٹا ہارویسٹرز کے ذریعے 3,14,000 ایکڑ سے زائد رقبے سے پرالی جمع کی گئی ہے۔

 کسانوں کی جانب سے مثبت ردعمل

کسانوں نے حکومت کے اقدام کو  انقلابی قدم قرار دیا ہے اور کہا کہ اس سال انہوں نے کھیتوں میں آگ لگانے کے بجائے
مشینوں کے ذریعے پرالی جمع کر کے اسے جانوروں کے چارے کے طور پر استعمال کیا۔

’ہم نے اس بار فصل کی باقیات نہیں جلائیں، اس سے سموگ پیدا ہوتی ہے اور لوگ بیمار ہوتے ہیں۔ کھیتوں میں آگ لگانے کے بجائے ہم نے مشینوں سے پرالی جمع کی ہے۔‘

 پنجاب حکومت کی آگاہی مہم جاری

پنجاب حکومت کی ٹیمیں دھان اور گندم کے کاشتی علاقوں میں مسلسل آگاہی مہم چلا رہی ہیں۔
محکمہ زراعت کی ٹیمیں کسانوں کو فصل کی باقیات نہ جلانے اور جدید زرعی آلات کے استعمال پر قائل کر رہی ہیں۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کسانوں سے اظہارِ تشکر

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کسانوں کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ
پنجاب کے کسانوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ ماحول اور زراعت دوست پالیسیوں میں حکومت کے بہترین شراکت دار ہیں۔

’یہ مہم کسانوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ ہم سب نے مل کر اپنے بچوں کے لیے صاف فضا اور صحت مند مستقبل کی بنیاد رکھی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp