ریاض: دستکاری نمائش 2025 پرنس نورہ یونیورسٹی میں 13 تا 26 نومبر منعقد ہوگی

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے وزیر ثقافت وچیئرمین ثقافتی کمیشن شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی سرپرستی میں (بنان) دستکاری نمائش 2025 کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں کے اہم ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار

واضح رہے کہ ثقافتی ورثے کے فروغ کے لیے یہ ایک اور بڑا ایونٹ ہے جو 13 سے 26 نومبر 2025 تک ریاض شہر کے پرنس نورہ یونیورسٹی میں ہوگا۔

اس میں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے 400 سے زیادہ ہنرمند شرکت کریں گے جس میں اس سال عوامی جمہوریہ چین کو مہمان خصوصی قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن

ایونٹ میں مختلف سرگرمیاں شامل ہوں گی جن میں ہنر مندی، بچوں کا گوشہ، روایتی مصنوعات کے پویلین، کاریگروں کے مکانات، ہنری ورکشاپس، کاروباری پلیٹ فارم اور ثقافتی کتب کا گوشہ نمایاں ہوں گے۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کن شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری ہو رہی ہے؟

سعودی حکومت کے مطابق (بنان 2025) کا مقصد مقامی دستکاریوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور