پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا لیے

منگل 21 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کرلیے۔

پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 22 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن محض 14 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز اسکور کرلیے

ٹونی ڈی زورزی نے 55، کپتان ایڈن مارکرم نے 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

دن کے اختتام پر ٹرسٹان اسٹبس 68 اور کائل ویرین 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل پاکستان نے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، تاہم بیٹنگ لائن زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی۔ سلمان آغا 45 رنز بناکر مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

سعود شکیل نے 66 رنز بنائے مگر وہ بھی مہاراج کا ہی شکار بنے، جب کہ شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوگئے۔

اسی اوور میں مہاراج نے ساجد خان (5) اور آصف آفریدی (4) کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، یوں وہ پاکستان کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے جنوبی افریقی بولر بن گئے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران جڑواں شہروں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

پاکستانی ٹیم اپنی گزشتہ روز کی اننگز میں صرف 74 رنز کا اضافہ کر سکی۔ کپتان شان مسعود 87، عبداللہ شفیق 57، محمد رضوان 19، امام الحق 17 اور بابر اعظم 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت، مکمل حمایت کا اعادہ

ایران کو بڑی حد تک ’پتھر کے دور‘ میں پہنچا دیا، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران میں فوجی تنصیبات پر مزید امریکی حملے، تہران کا خطے میں امریکی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے