راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ میزبان ٹیم کی دوسری اننگز 138 رنز پر سمٹ گئی، جس کے بعد جنوبی افریقہ نے 68 رنز کا آسان ہدف 12.3 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جنوبی افریقہ نے 68 رنز کا ہدف 12.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان ایڈن مرکرم نے 45 گیندوں پر 42 رنز بنائے، جبکہ رائن ریکلٹن 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کی واپسی

پاکستان کی پہلی اننگز:

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 333 رنز بنائے۔ شان مسعود نے 87، سعود شکیل نے 66، اور عبداللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 7 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی بیٹنگ لائن کو بری طرح سے باندھ کر رکھا۔

جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز:

مہمان ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 404 رنز بنائے اور 71 رنز کی برتری حاصل کی۔ کگِیسو ربادا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 61 گیندوں پر 71 رنز بنائے، جبکہ سینوران مٹھوسامی نے 89 رنز کے ساتھ شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان کو مذہبی ماحول فروغ دینے پر کپتانی سے ہٹایا گیا، راشد لطیف کا دعویٰ

پاکستان کی دوسری اننگز:

دوسری باری میں پاکستانی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی۔ صرف 138 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی۔ کپتان بابر اعظم نے 50 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے 18 سلمان آغا نے 28 جبکہ ساجد خان نے 13 رنز بنائے، 6 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہیں ہو سکے۔

جنوبی افریقہ کے اسپنر سائمن ہارمر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: مسلسل صفر کے بعد ویرات کوہلی کا الوداعی اشارہ، ریٹائرمنٹ کی چہ مگوئیاں زور پکڑ گئیں

 میچ کا خلاصہ

پاکستان: 333 & 138

جنوبی افریقہ: 404 & 73/2

نتیجہ: جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی

سیریز: 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں