انسان کے دماغ کو طاقتور بنانے والی غذائیں کون سی ہیں؟

اتوار 29 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسان جو کچھ بھی کھاتا ہے اس کا اثر اس کے جسم پر ہوتا ہے، اسی لیے ہمیشہ زور دیا جاتا ہے کہ صحیح غذا کا انتخاب کیا جائے۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ دل اور ہڈیوں کو مضبوط کرنے والی غذاؤں پر تو خاص توجہ دیتے ہیں لیکن جسم کے تمام اعضا کو کنٹرول اور احکامات دینے والے ’دماغ‘ کی صحت کے بارے میں بھول جاتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسان کو دماغ کو بھی اسی طرح اہمیت دینی چاہیے جیسے کہ وہ اپنے دل، آنکھوں اور دیگر اعضا کو دیتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دماغ کو مضبوط کرنے کے لیے کوئی خاص ایکسرسائز یا طریقہ موجود نہیں لیکن غذاؤں سے ایسا کرنا ممکن ہے۔

ماہرینِ غذائیت کے مطابق کئی غذائیں انسان کے دماغ کی صحت کے لیے بہت ہی مفید ہیں جو عمر کے ہر حصے میں اس کے لیے فائدہ مند رہتی ہیں۔

ماہرین کا بتانا ہے کہ گندم، انڈے کی زردی اور بادام انسان کے دماغ کے لیے بہت ہی مفید ہوتے ہیں جبکہ پھلوں میں ناشپاتی اور کینو بھی انسان کے دماغ کو بہت طاقت فراہم کرتے ہیں۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ دودھ اور اس سے بنی چیزیں بھی انسان کے دماغ کو مضبوط کرنے میں بہت مددگار ہوتی ہیں۔

ڈاکٹرز اور ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ان غذاؤں سے انسان کی یادداشت بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ ڈپریشن اور دیگر بیماریوں سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اس کے علاوہ ماہرینِ صحت نے نیند کو بھی دماغی صحت کی بہترین غذا قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

بچوں کی مصنوعات آن لائن خریدتے ہیں؟ ایک غلط انتخاب جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی