امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں کردار پر امیرِ قطر کا شکریہ

اتوار 26 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کرانے میں اہم کردار ادا کرنے پر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی صدر کی ملائیشیا جاتے ہوئے قطری دارالحکومت دوحہ میں ایئر فورس ون کی ری فیولنگ کے دوران جہاز میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ٹرمپ نے کہا کہ قطر نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، اور ان کی شراکت کے بغیر یہ ممکن نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم سے قطری وزیرِ تجارت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم

امیرِ قطر نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد، مشرقِ وسطیٰ میں امن کی پیش رفت، اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت کئی اعلیٰ عہدیدار اسرائیل کے دورے پر ہیں تاکہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات کی جا سکے۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر جنگ بندی برقرار نہ رہی تو ہم صورتِ حال کو بہت جلد سنبھال لیں گے، لیکن مجھے امید ہے کہ معاہدہ قائم رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے بین الاقوامی فورس کے قیام پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے، جس میں 59 ممالک شامل ہونے پر آمادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قطر کو امریکا میں فضائی اڈہ قائم کرنے کی اجازت مل گئی، دو طرفہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط

قطری حکومت کے مطابق، ملاقات میں خطے میں امن کے فروغ اور غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

ادھر غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، نُصیرات کیمپ میں ایک گاڑی پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، جسے مبصرین نے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے نہیں تولا جا سکتا، احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف

سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی قومی یکجہتی اور قومی مفاد کے منافی ہے، شرجیل انعام میمن کا شدید ردعمل

سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی، فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم