بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کا اتفاقِ رائے کمیشن کی سفارشات پر غم و غصہ

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی یعنی بی این پی نے اتفاقِ رائے کمیشن کی جانب سے جولائی نیشنل چارٹر پر عمل درآمد سے متعلق سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیشن کی تجاویز جماعتِ اسلامی اور نیشنل سٹیزنز پارٹی یعنی این سی پی کے مطالبات کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ بی این پی کے مؤقف کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے بڑی مبصر ٹیم بھیجنے کا اعلان

منگل کی شب پارٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں بی این پی رہنماؤں نے کہا کہ وہ کمیشن کی سفارشات پر ’حیران اور مشتعل‘ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیشن نے وعدے کے باوجود بی این پی کا ’اختلافی نوٹ‘ حتمی رپورٹ میں شامل نہیں کیا۔

اجلاس کی صدارت قائم مقام چیئرمین طارق رحمان نے برطانیہ سے آن لائن شرکت کرتے ہوئے کی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کا بھارت کے ساتھ سرحد پر سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے نئی بٹالینز تشکیل دینے کا فیصلہ

کمیشن کی سفارشات کے مطابق، آئندہ پارلیمنٹ اپنی مدت کے ابتدائی 270 دن ’آئینی اصلاحاتی کونسل‘ کے طور پر کام کرے گی اور اس دوران عوامی ریفرنڈم کے ذریعے منظور شدہ تجاویز کو آئین کا حصہ بنایا جائے گا۔

اگر 270 دن میں اصلاحات مکمل نہ ہو سکیں، تو تمام منظور شدہ تجاویز خود بخود آئین میں شامل ہو جائیں گی۔

بی این پی رہنماؤں نے اس شق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کے مطابق کمیشن کی تجاویز چند جماعتوں کے ایجنڈے کو قوم پر مسلط کرنے کے مترادف ہیں۔

ایک سینیئر رہنما نے اسے پاکستان کے سابق صدر یحییٰ خان کے 1970 کے لیگل فریم ورک آرڈر اور ایوب خان کے 1959ء کے بیسک ڈیموکریسی نظام سے تشبیہ دی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

بی این پی کے مطابق کمیشن کی سفارشات عوام اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ دھوکا ہیں، کیونکہ یہ اتحاد پیدا کرنے کے بجائے مزید تقسیم کو ہوا دے رہی ہیں۔

رہنماؤں نے الزام عائد کیا کہ کمیشن، حکومت اور چند سیاسی جماعتیں آئندہ فروری 2026 کے عام انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے باہمی تعاون کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان