لاٹری ٹکٹ گھر بھولنے والے امریکی شہری نے 5 لاکھ ڈالر کیسے جیت لیے؟

ہفتہ 1 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر روزویل کے ایک شخص نے 50 ڈالر کی جیت والی اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ گھر پر بھول جانے کے بعد دکان سے وہی لاٹری ٹکٹ دوبارہ خریدی اور اس بار قسمت نے اس کا ساتھ دے دیا، دوسری ٹکٹ نے اسے 5لاکھ ڈالر کا انعام دلوا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

اوہائیو لاٹری حکام کے مطابق وہ شخص اپنی پہلی 50 ڈالر جیتنے والی ٹکٹ کیش کرانے کے لیے زینس وِل کے ساؤتھ 60 مارکیٹ پہنچا، لیکن وہاں جاکر احساس ہوا کہ ٹکٹ تو گھر پر ہی رہ گئی ہے۔

تاہم وہ واپس نہیں لوٹا بلکہ اسی گیم کی ایک اور ٹکٹ خریدی، گاڑی میں بیٹھ کر اسکریچ کی اور حیران رہ گیا، کیونکہ اس بار ٹکٹ پر جیت کی رقم 5لاکھ ڈالر درج تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ساؤتھ کیرولائنا خاتون نے دو ماہ میں دوسری بڑی لاٹری جیت لی‘

خوش قسمت شہری نے بتایا کہ وہ یہ رقم قرضہ ختم کرنے، نئی گاڑی خریدنے اور کام کے دن کم کرکے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے پر خرچ کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp