ٹرمپ کا ظہران ممدانی کی جیت پر پہلا ردعمل، ریپبلکنز کی شکست کی وجوہات بھی بتا دیں

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ظہران ممدانی کے نیویارک سٹی کے پہلے مسلمان میئرمنتخب ہونے اور اہم عہدوں پر ڈیموکریٹس کی فتح کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنا پہلا ردِعمل دیا ہے۔

ٹرمپ نے ‘ٹروتھ سوشل’ پر اپنی پوسٹس میں انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی ناکامی کی وجوہات پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ ‘بیلٹ پیپر ٹرمپ پر نہیں تھے، اور حکومت کی بندش (شٹ ڈاؤن)، یہی 2 وجوہات تھیں جن کی وجہ سے ریپبلکنز آج رات انتخابات ہار گئے۔’

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی تمام تر دھونس دھمکیاں ناکام، ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب

 ریپبلکن رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ ووٹنگ اصلاحات پاس کریں، ووٹر آئی ڈی لازمی بنائیں، میل کے ذریعے ووٹنگ ختم کریں۔ سپریم کورٹ کو ’پیکنگ‘ سے بچائیں، دو ریاستی اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔ فلی بسٹر کو ختم کریں۔’

واضح رہے کہ فلی بسٹر سے مراد سینیٹ میں وہ بحث ہے جو کسی قانون سازی کو روکنے کے لیے طویل مدت تک کی جاتی ہے، اس کا مقصد ہوتا ہے کہ اقلیت کو بھی قانون سازی میں آواز ملے اور اکثریت اپنی مرضی سے ہر قانون منظور نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیے: نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کون ہیں؟

امریکی صدر نے ایک اور پیغام میں زور دیتے ہوئے لکھا کہ ریپبلکنز، فلی بسٹر ختم کرو! قانون سازی اور ووٹنگ ریفارمز پر واپس آؤ!’

واضح رہے کہ ظہران ممدانی آزاد امیدوار اور سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا کے ساتھ مقابلہ کررہے تھے تاہم صدر ٹرمپ ریپبلکن امیدوار کے بجائے سابق گورنر یوکومو کی حمایت کر رہے تھے جو اس سے قبل ڈیموکریٹ تھے۔

ٹرمپ ماضی میں ظہران ممدانی کو کمیونسٹ قرار دے کر انہیں گرفتار کرنے اور میئر منتخب ہونے پر نیویارک کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں