نئی دہلی بم دھماکا خود کش تھا، بھارتی حکام کا بمبار کے ساتھی کی گرفتاری کا دعویٰ

اتوار 16 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والا کار دھماکا ایک خودکش حملہ تھا اور اس حملے میں ملوث مبینہ خودکش بمبار کے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کہا ہے کہ حملہ کرنے والا شخص اور اس کا معاون دونوں مقبوضہ کشمیر کے رہائشی ہیں، جہاں حالیہ دنوں میں پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: نئی دہلی: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن قریب گیس سلنڈر کا دھماکا، 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

این آئی اے نے تحقیقات میں اہم پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عامر رشید علی نامی شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، جسے مبینہ خودکش بمبار کا قریبی ساتھی قرار دیا جا رہا ہے۔

تفتیشی ادارے کے مطابق ہلاکت خیز دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی اسی کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزم عامر نئی دہلی آیا تھا تاکہ اس کار کی خریداری میں مدد کر سکے، جسے بعد ازاں بارودی مواد سے بھری گاڑی کے طور پر استعمال کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ گاڑی چلانے والے شخص کی شناخت عمر النبی کے نام سے ہوئی ہے، جو کشمیر کا رہنے والا اور بھارتی ریاست ہریانہ کی ایک یونیورسٹی میں جنرل میڈیسن کا اسسٹنٹ پروفیسر تھا۔

دھماکا پیر کو ایک مصروف میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جو اولڈ دہلی کے علاقے میں تاریخی لال قلعہ کے سامنے واقع ہے، وہی مقام جہاں بھارتی وزیراعظم ہر سال یومِ آزادی پر خطاب کرتے ہیں۔

اسپتال حکام کے مطابق دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہوئے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کار کے ڈرائیور عمر النبی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل تھا یا نہیں۔ جبکہ این آئی اے نے اپنے بیان میں 10 ہلاکتوں اور 32 زخمیوں کا ذکر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مودی کی مسلم دشمنی، دہلی دھماکے کو سیاسی کرتب قرار دینے والا ہیڈماسٹر گرفتار

ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس نے عمر النبی کی ملکیت میں موجود ایک اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھماکے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حملے میں ملوث تمام افراد ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: گرفتار ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت نے تحقیقات پر سوالیہ نشان لگادیا

مودی کا خوف ختم، حکومت مخالف طلبہ تحریک کو بالی ووڈ کی بھرپور حمایت، سلمان خان، عالیہ بھٹ سمیت کئی فنکار میدان میں آگئے

پاکستان کی طرف سے حوثیوں کے سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت، ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 22 افراد جاں بحق، 23 زخمی، 37 مکانات متاثر

حکومت کی سام سنگ کو پاکستان سے عالمی منڈیوں تک برآمدات بڑھانے کی پیشکش

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ