رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 21 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے نے انڈیا اے کو سپر اوور میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی لی ہے۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین کرکٹ کے لیے سنسنی خیز لمحے تخلیق کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: پاکستان شاہینز کی یو اے ای کو شکست، سیمی فائنل میں رسائی

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے اور انڈیا اے کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا۔

بنگہ دیش کی جانب سے حبیب الرحمان سوہان نے 46 گیندوں پر 65 رنز بنائے، جن میں 3 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ جشان عالم نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے جبکہ زواد ابرار 13 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان اکبر علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ای ایم محروب نے 48 رنز ناقابل شکست رہے اور مہیدول اسلام انکان صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یاسر علی 17 رنز کے ساتھ نہ آؤٹ رہے۔

انڈیا اے کی جانب سے گرجبنیت سنگھ نے 4 اوورز میں 2 وکٹیں حاصل کیں، رامندیپ سنگھ اور نمن دھر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ ہارش دوبے اور سویش شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کر کے بنگلہ دیش اے کے بیٹرز کو سخت محنت پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کے خلاف کامیابی کے ہیرو معاذ صداقت کون ہیں؟

جوابی اننگز میں انڈیا اے نے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے، جس کے باعث میچ سپر اوور میں پہنچا۔ وائبھو سوریوانشی 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پریانش آریا نے 44 رنز بنائے۔ جیتیش شرما 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نمل دھر 7 رنز کے ساتھ آؤٹ ہوئے جبکہ نہال وادھیرا 32 رنز کے ساتھ نہ آؤٹ رہے۔

میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، جس میں بنگلہ دیش اے نے اپنی بہترین بولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ انڈیا اے کو صفر رنز پر آؤٹ کیا، جوابی اننگز نے بنگلہ دیش کا پہلا کھلاڑی بھی صفر پر کیچ آؤٹ ہوگیا تاہم بھارتی بولر نے دوسری بال وائیڈ پھینک دی، جس کی بنا پر بنگلہ یہ میچ جیت گیا۔

یونٹ کا دوسری سیمی فائنل بھی آج ہی سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا، میچ کی فاتح ٹیم 23نومبر کو بنگلہ دیش سے فائنل میں ٹکرائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم