پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ہفتہ 22 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ ملی ٹی20 سیریز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹی20 ٹرائی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان کے 2 میچوں میں 4 پوائنٹس ہوگئے، جبکہ سری لنکا مسلسل دوسری شکست کے بعد آخری نمبر پر چلا گیا۔

سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 129 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 27 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 80 رنز بنائے، جن میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ ان کا ساتھ صائم ایوب نے 20 اور بابراعظم نے 16 رنز بنا کردیا۔

سری لنکا کی جانب سے چمیرا نے 2 اور داشن شناکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا کے کپتان داشن شناکا کے پہلے بیٹنگ کے فیصلے نے ان کی ٹیم کے لیے مددگار ثابت نہ ہوا اور مہمان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 128 رنز بنا سکی۔

یہ بھی پڑھیں:1888 کے بعد سب سے چھوٹا ایشز ٹیسٹ، صرف 2 دن ہی میں فیصلہ ہوگیا

سری لنکا کی اننگز میں جنیتھ لیانگے نے مشکل صورتحال میں ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کامل مشارا نے 12 گیندوں پر 22 رنز بنا کر جارحانہ آغاز ضرور دیا تاہم فہیم اشرف نے انہیں آؤٹ کرکے سری لنکا کی پیش رفت کو روک دیا۔ کچھ دیر بعد محمد وسیم جونیئر کی تھرو پر کوسل مینڈس صرف تین رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

نواز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا کی درمیانی لائن اپ کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ ان کے علاوہ ابرار احمد، فہیم اشرف اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘بعض سیاستدان زبان پر قابو کیوں نہیں رکھتے؟’ خواتین پولیس سے متعلق بیان پر فواد چوہدری پر شدید تنقید

ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، کراچی سے لاہور اسمگل کیا جانے والا بھاری مقدار میں گٹکا پکڑا گیا

پنجاب میں صاف پانی کے نظام کی بہتری، اے آئی ٹیکنالوجی سے نگرانی مزید مؤثر بنانے کا اعلان

مدینہ منورہ میں مذہبی امور کی انسپکشن ٹیمیں متحرک، حجاج کرام کی واپسی کا شیڈول جاری

ڈاکٹر شوہر نے بیوی کی نگرانی کے لیے گھر میں سی سی ٹی وی لگا دیے، دلہن نے خودکشی کرلی

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ