اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس مزید 650 پوائنٹس گر گیا

پیر 24 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس پیر کے روز بھی مندی کا شکار رہا اور درمیانی کاروباری سیشن کے دوران مزید 650 پوائنٹس گر گیا۔

جب کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل دباؤ میں دکھائی دیا۔

صبح 11 بج کر 15 منٹ پر انڈیکس 161,446 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 656.58 پوائنٹس یعنی 0.41 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ابتدائی سیشن میں سست ٹریڈنگ

سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریژن، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری کے شعبوں سمیت مارکیٹ میں مجموعی طور پر فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔

معروف اور وزنی اسٹاکس، جیسے حبیب بینک، سوئی سدرن گیس کمپنی، سوئی ناردن گیس اینڈ پائپ لائنز لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، ماری پیٹرولیم، حبکو اور مسلم کمرشل بینک، ریڈ زون میں ٹریڈ ہوئے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس نے میکرو معاشی اشاروں میں اتار چڑھاؤ اور ٹریڈنگ والیوم میں نمایاں اضافے کے باوجود مجموعی طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام 162,102.92 پوائنٹس پر ہوا، جو 0.1 فیصد معمولی اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اگرچہ کاروباری سرگرمیوں میں واضح اضافہ دیکھا گیا، تاہم انڈیکس کی محدود کارکردگی اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ مارکیٹ اس وقت بھاری کاروباری حجم کے ساتھ استحکامی مرحلے میں ہے۔

عالمی مارکیٹس میں پیر کے روز محتاط مثبت رجحان دیکھا گیا، کیونکہ سرمایہ کاروں کو دسمبر میں امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے ممکنہ شرح سود میں کمی کی توقعات سے حوصلہ ملا۔

مارکیٹس اس ہفتے کے اہم محرکات پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، جن میں امریکی ریٹیل سیلز اور پروڈیوسر پرائس انڈیکس کے اعدادوشمار شامل ہیں جو چند دن میں جاری ہوں گے۔

مزید پڑھیں:’ایلیٹ کیپچر‘ پاکستانی معیشت کو کھربوں روپوں کا نقصان پہنچا رہا ہے، آئی ایم ایف

گزشتہ ہفتے ٹیکنالوجی کے مہنگے اسٹاکس کے بارے میں تشویش کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی دیکھنے میں آئی تھی، تاہم اس ہفتے کا آغاز ایشیائی مارکیٹس کے لیے قدرے سہارا ثابت ہوا۔

جاپان کی مارکیٹ تعطیل کے باعث بند تھی، لیکن ایشیا پیسیفک کا ایم ایس سی آئی انڈیکس 0.4 فیصد بڑھا، جبکہ جنوبی کوریا کا ٹیک ہیوی کوسپی انڈیکس 0.7 فیصد اوپر گیا۔

دوسری جانب نیسڈیک فیوچرز میں 0.64 فیصد، ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 0.45 فیصد اور یورو اسٹاکس 50 فیوچرز میں 0.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار