نقیب اللہ قتل کیس: 7 مفرور ملزمان نے انسداد دہشتگردی عدالت میں سرنڈر کر دیا

پیر 22 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، 5 سال سے مفرور 7 ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔

 کراچی کے نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سب انسپکٹر اور شعیب شوٹر سمیت 7 ملزمان نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5سال قبل ’پولیس مقابلے‘ میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ قتل کیس میں 7 ملزمان مفرور تھے جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہوا تھا، وہ آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوگئے ہیں اور عبور ی ضمانت کے لیے درخواست دائرکر دی ہے جبکہ گزشتہ روز ان تمام ساتوں ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔

آج پیش ہونے پر انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت 16 نمبر عدالت منتقل کردی، ملزمان کو جیل میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملزمان میں سب انسپکٹرامان اللہ مروت، شعیب شوٹرسمیت 7ملزمان شامل ہیں، ملزمان نقیب اللہ قتل کیس میں مقدمے کی ابتدا سے مفرور تھے۔

واضح رہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں مرکزی ملزم راﺅ انوار سمیت 18 افراد کو عدالت نے بری کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ