’کم ظرف کی گفتگو سنیں، اس کو جیل میں فائیو اسٹار سہولیات میسر ہیں‘، خواجہ آصف کی عمران خان پر تنقید

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے نام لیے بغیر جیل میں قید سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی فیض حمید کے لیے کام کررہی تھی تو اس میں شاہزیب خانزادہ کا کیا قصور؟ خواجہ آصف برس پڑے

ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ان (عمران خان) کو جیل میں غیرمعمولی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ’کم ظرف کی گفتگو سنیں ۔۔۔ اس کا کھانا باہر سے آتا ہے اور اس کا مینو ایسا ہے جو پانچ ستارہ ہوٹل میں بھی دستیاب نہیں ہوتا۔ اس کے پاس ٹی وی بھی ہے اور وہ اپنی مرضی کے چینل دیکھتا ہے۔ ورزش کی مشینیں تک موجود ہیں۔‘

انہوں نے اپنی سابقہ جیل قید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی ’ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے، جیل کا عام کھانا کھاتے تھے اور جنوری کے مہینوں میں بغیر گرم پانی کے گزارا کرتے تھے۔

مزید پڑھیے: آپ نے تو جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا، خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر طنز

خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ اس وقت کے سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ نے خود آ کر ان کا گیزر نکلوادیا تھا جبکہ آج کچھ لوگوں کو جیل میں ڈبل بیڈ اور مخملیں بستر تک میسر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد کو چاہیے کہ جیل کے لاؤڈ اسپیکر پر اپنی تقاریر سنیں اور اللہ سے ڈریں کیونکہ وقت کی ملکیت کسی کے پاس نہیں ہوتی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے واشنگٹن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگی لیڈرشپ کے حوالے سے کہا تھا کہ لوگوں کو جیل میں کھانا گھر کا چاہیے، ایئرکنڈیشن اور ٹی وی چاہیے جبکہ 80 فی صد پاکستانیوں کے پاس تو ایئر کنڈیشن اور 60 فیصد کے پاس ٹی وی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان کو جیل سزا کاٹنے بھیجا ہوا ہے تو اگر جو یہ مانگ رہے ہیں اگر ہم وہ سب کو دے دیں تو پاکستان کی آدھی آبادی تو خوشی سے جیل میں رہنے کو تیار ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما پاکستان کی جی ایس پی پلس سہولت کیخلاف مہم چلا رہے ہیں، خواجہ آصف

پھر عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ’میں ملک واپس جاکر نکالتا ہوں زرا یہ ٹی وی وغیرہ‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں