ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن جاری، طلال چوہدری کے بھائی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں  کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 5 اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے 7 کامیاب امیدواروں کو نوٹیفائی کردیا۔ طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا۔

مزید پڑھیں:انتخابی عملے کو دھمکانے کا کیس، وزیراعلیٰ خیبر کی الیکشن کمیشن میں پیشی

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے بعد 12 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ فیصل آباد سے طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تا حکِم ثانی روک دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 میں سے 5 نشستوں  کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ہری پور سے مسلم لیگ ن کے بابر بواز کو کامیاب قرار دیا گیا۔ این اے  104 فیصل آباد سے دانیال احمد، این اے 129 لاہور سے محمد نعمان جبکہ این اے 143 ساہیوال اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان سے بالترتیب محمد طفیل اور محمود قادر کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی؛ الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو طلب کرلیا

پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں  پر ضمنی انتخابات  میں کامیاب امیدواروں کو  بھی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔ پی پی 73 سرگودھا سے سلطان علی  رانجھا، پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر خان نیازی، پی پی 98 فیصل آباد سے اعزاز علی تبسم، پی پی 115 فیصل آباد سے طاہر پرویز، پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار، پی پی 203 ساہیوال سے محمد حنیف اور  پی پی 269 مظفرگڑھ سے میاں علمدار عباس قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان عام شہریوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کر رہے ہیں، خواجہ محمد آصف

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں خواتین کا استعمال، سیکیورٹی اداروں کا نیٹ ورک پر کاری وار

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

کیا عید پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے؟

ویڈیو

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

اصل غربت دل کی ہوتی ہے، دل تنگ ہو تو دولت بھی بے کار ہے

کالم / تجزیہ

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے