صدارتی ایوارڈ یافتہ شہنائی نواز استاد عبداللہ طویل علالت کے بعد چل بسے

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے معروف شہنائی نواز اور صدارتی اعزاز یافتہ استاد عبداللہ 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

استاد عبداللہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں اور دمہ کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ کوٹری میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان سید بڈھل شاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

استاد عبد اللہ کو پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں سندھی موسیقی کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کے لیے سراہا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کئی قومی و عالمی ثقافتی میلوں میں فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی وفات پر موسیقی کی دنیا میں گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp