ثانیہ مرزا نے انسپائریشن آف جنریشن ایوارڈ جیت لیا

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھارت میں ’انسپائریشن آف جنریشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا، ثانیہ مرزا کو خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی پھیلانے پر ایواڈ سے نوازا گیا۔

اسپورٹس اسٹار ثانیہ مرزا کو پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اور ان کی کھیلوں کے شعبے میں پیش کی جانے والی نمایاں خدمات کی بدولت دیا گیا۔

ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ہلکے نیلے رنگ کی ساڑھی میں ملبوث ہاتھ میں ایوارڈ تھامے تصویر شیئر کی۔  انہوں نے لکھا کہ خواتین کے اس ایوارڈ میں مجھے نامزد کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی حوصلی افزائی کے لیے مجھے چننے پر میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور آئندہ بھی اپنی بھرپور کوشش کروں گی کہ میرے کاموں سے نئی نسل کو حوصلہ افزائی ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

واضح رہے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے جیسی افواہوں کا سامنا ہے۔ دونوں اسپورٹس اسٹارز نے 2013 میں شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان ملک ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں افواہیں پھیلنی شروع ہو گئی تھیں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔

جبکہ دونوں ستاروں نے اپنے اپنے بیان میں ایک دوسرے سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کی ہے۔ شعیب ملک نے اپنئ بیان میں کہا تھا کہ ہم دونوں کی اپنی اپنی مصروفیات ہیں، اس لیے الگ رہ رہے ہیں۔

دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی عمرہ پر جاتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میری اور شعیب کی الگ الگ مصروفیات ہیں اس لیے دونوں اپنی اپنی زنگی میں مصروف ہیں اور میں ازہان کو لے کر تھوڑا بریک لے رہی ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونا سستا ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

جاپان کی پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے کے لیے نئی کاوشیں، 4 لاکھ ڈالر فراہم کردیے

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل، سی پیک تعاون سے معیشت اور ترقی کے نئے در وا

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟