کے ایم سی نے کراچی میں 3 سالہ بچے کی موت کا ذمہ دار بی آر ٹی اور نجی اسٹور کو قرار دے دیا

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب سپر اسٹور کے سامنے بچے کے گٹر میں گرنے کے واقعے کے حوالے سے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری محکمہ بلدیات کو بھیج دی ہے۔

سینیئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت کے مطابق میئر کراچی کے حکم پر میونسپل سروسز نے بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرے بچے کو ڈھونڈنے میں مدد کریں‘، کراچی میں گٹر میں گرنے والے بچے کی ماں کی اداروں سے اپیل

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد ہوئی، اور معائنے سے ثابت ہوا کہ حادثے کی وجہ بی آر ٹی تعمیرات تھیں۔

بی آر ٹی کی کھدائی نے نالوں پر مشتمل پورے نکاسی نظام کو شدید نقصان پہنچایا۔

رپورٹ کے مطابق عارضی 2 فٹ کے کور لگا کر گٹروں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ریڈ لائن منصوبے کی جانب سے ایک جگہ مین ہول کھلا رہنے کی وجہ سے سانحہ ہوا۔

مزید پڑھیں: گٹر میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش سرکاری عملے کے بجائے کچرا چننے والے نے نکالی

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ طریقہ کار اور غیرمعیاری ڈھکن کبھی کے ایم سی نے استعمال نہیں کیے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بی آر ٹی نے کام شروع کرنے سے پہلے کے ایم سی کو آگاہ نہیں کیا۔

کھدائی بی آر ٹی نے کی اور بعد میں صورتحال کو نظرانداز کیا۔

مزید پڑھیں:کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرنے کے بعد لاپتہ، ’ایف آئی آر میئر کراچی پر کاٹی جائے‘

سپراسٹور انتظامیہ اور بی آر ٹی کی مشترکہ لاپرواہی کے باعث بچہ گٹر میں گر کر جان لیوا حادثے کا شکار ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں افسران کی نگرانی میں لاش کی تلاش کے لیے کھودے گئے شدہ تمام حصے بھر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں