اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور غزہ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ کے شہریوں کے صرف اخراج کے لیے رفح کراسنگ کو محدود کرنے کے اسرائیلی یکطرفہ منصوبے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہاکہ یہ اقدام امن منصوبے کی واضح خلاف ورزی ہے اور غزہ کے متاثرہ عوام تک انسانی امداد کی فراہمی میں شدید رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔

دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیاکہ غزہ کے نہتے شہریوں کے لیے بلاتعطل اور آزادانہ انسانی امداد کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کی جائیں۔

انہوں نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قریبی رابطوں اور مربوط پیشرفت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp