بنگلہ دیش نیول اکیڈمی میں شاندار ونٹر پریزیڈنشل پریڈ، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو باضابطہ کمیشن دیا گیا

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نیول اکیڈمی میں ونٹر پریزیڈنشل پریڈ کا شاندار انعقاد ہوا جس میں مڈ شپ مین بیچ 2023اے کی تربیت مکمل ہونے پر نئے افسران کو نیول فورس میں باضابطہ کمیشن دیا گیا۔ یہ سالانہ پریڈ سمندری فورس کی روایتی اور باوقار تقریب سمجھی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نیوی کا جہاز کراچی میں ’انٹرنیشنل فلیٹ ریویو‘ میں حصہ لے گا

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نظم الحسن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا، اس موقع پر 31 مڈ شپ مین جن میں 2 خواتین افسران بھی شامل تھیں، 3 برس کی سخت عسکری تربیت مکمل کرنے کے بعد سب لیفٹیننٹ کے عہدے پر کمیشنڈ ہوگئیں۔    

نمایاں کارکردگی پر اعزازات کی تقسیم

پریڈ کے بعد نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا گیا۔

سیّد تحسین احمد نے مجموعی کارکردگی میں بہترین ہونے پر اعزازی تلواز حاصل کی، جبکہ ایس ایم ابرار عبید کو تربیت میں دوسری بہترین کارکردگی پر چیف آف نیول اسٹاف گولڈ میڈل دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روسی بحری جہاز 5 روزہ خیرسگالی دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گیا

نئے کمیشنڈ افسران نے ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کا حلف اٹھایا جبکہ والدین اور معزز مہمانوں نے انہیں ایپیولیٹس لگا کر نیول افسران کے کور میں شامل ہونے کا اعزاز دیا۔ تقریب میں نیول ایوی ایشن کے میری ٹائم پیٹرول طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کا خصوصی فلائی پاسٹ بھی شامل تھا۔

نیوی کی جدیدیت اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ

نیول چیف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے جانباز مجاہدین اور نیول کمانڈوز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش نیوی تیزی سے ٹیکنالوجی پر مبنی تھری ڈائی مینشنل فورس میں تبدیل ہورہی ہے جہاں تربیت میں سمیولیشن ٹیکنالوجی، جدید پلیٹ فارمز اور مقامی سطح پر دفاعی سازوسامان کی تیاری کو ترجیح دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے سربراہ کا دورہ بنگلہ دیش، دوطرفہ بحری تعاون فروغ دینے پر اتفاق

انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی طور پر بڑے پیٹرول کرافٹ، لینڈنگ کرافٹ ٹینکس اور ڈائیونگ بوٹس تیار کیے جارہے ہیں، دوست ممالک سے ہیلی کاپٹرز، بغیر پائلٹ فضائی جہاز اور ملٹی کیپیبلٹی بحری جہاز حاصل کیے جارہے ہیں، سمندری سیکیورٹی، قدرتی آفات میں امدادی کارروائیوں، سمندر میں جرائم کی روک تھام اور اہم قومی تنصیبات کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

نیول چیف نے عالمی امن مشنز میں بنگلہ دیش نیوی کے کردار کو بھی سراہا۔

نئے افسران کے لیے پیغام

ایڈمرل نظم الحسن نے نئے کمیشنڈ افسران کو حب الوطنی، دیانت داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ قیادت کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ نیوی کے افسران کو ہمیشہ ملک کی سلامتی کے لیے تیار رہنا چاہیے اور ضرورت پڑنے پر آرمی اور ایئر فورس کے ساتھ مل کر قومی ایمرجنسی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

تقریب میں مسلح افواج کے سینیئر افسران، سرکاری شخصیات، معزز مہمانوں اور نئے افسران کے خاندانوں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟