پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، آئی جی نے کومبنگ آپریشنز کے احکامات دے دیے

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں فوری سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں کے تعاون سے کومبنگ آپریشنز میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا کے ذریعے پنجاب میں ’را‘ کے نیٹ ورک کا سراغ، 12 دہشتگرد گرفتار

’تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے لیے داخلی و خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے، سکیورٹی گارڈز اور ایمرجنسی انخلا کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔‘

ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے سے آنے والے تمام افراد کی فوری پروفائلنگ اور ڈیٹا چیکنگ کرنے کی ہدایت کی جبکہ ٹی ایل پی سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کی نگرانی جاری رکھنے کا حکم دیا۔

آئی جی پنجاب نے کہاکہ دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کی روک تھام کے لیے ڈور ناکنگ اور مشکوک سرگرمیوں پر بھرپور نظر رکھی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریفک لائسنسنگ میں حالیہ دنوں میں 930 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور پنجاب پولیس میں آئندہ دنوں میں مزید 3500 پروموشنز دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے مبینہ روابط رکھنے والے 12 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرزسمیت متعدد ممنوعہ اشیا برآمد ہوئیں۔

اس کے علاوہ گرفتار افراد سے حساس مقامات، سرکاری اداروں، ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن ڈیٹا بھی ملا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش