عمران خان کا ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے ہونے والی بعض پوسٹس اکثر متنازع ثابت ہوتی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان سے منسوب ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیے جانے والے پیغامات ’انڈین اور افغان اکاؤنٹس‘ کے ذریعے وسیع پیمانے پر پھیلائے جاتے ہیں۔ چند روز قبل این سی سی آئی اے نے جیل میں عمران خان سے تفتیش بھی کی تھی کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی نے اس بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا۔

وی نیوز نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ آخر کون استعمال کرتا ہے؟ اور کیا اس اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹس چیئرمین پی ٹی آئی یا دیگر پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت سے کی جاتی ہیں؟

یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ خطرے میں، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے یا وہاں سے پوسٹس کہاں سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس عمران خان کے اکاؤنٹ کا کنٹرول ہوتا، یا مشاورت سے پوسٹس کی جاتیں تو وہ کبھی ایسی متنازع یا سخت پوسٹس نہ کرتے۔

ان کے مطابق اگر وہ اکاؤنٹ چلا رہے ہوتے تو اسے مفاہمت کی جانب لے جانے کے لیے استعمال کرتے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے بھی کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے۔

’میرا خیال ہے کہ جو عمران خان کا اکاؤنٹ ہینڈل کرتا ہے، وہ سب کو ہی معلوم ہے، مگر ہماری پارٹی بھی اس بارے میں لاعلم ہے کہ اصل میں کون اسے استعمال کر رہا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے عمران خان کا ’ایکس اکاؤنٹ‘ فوج مخالفت میں استعمال ہو رہا ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر مشال یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بہت سے لوگوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، لیکن اسے کون استعمال کر رہا ہے، اس بارے میں کسی کو علم نہیں۔ ان کے مطابق یہ بات شاید صرف عمران خان ہی بتا سکتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے وی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر بات کرکے اسے مزید متنازع نہیں بنانا چاہتے۔ ’’سب کو معلوم ہے کہ کون عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ ہینڈل کرتا ہے۔‘‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مظفرگڑھ میں سفاکیت کی انتہا، نامعلوم افراد نے گائے کی زبان کاٹ دی

لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے والا مرکزی ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ حملے میں خاتون خودکش حملہ آور استعمال ہونے کا انکشاف، سہولتکار افغانستان فرار

کوئٹہ میں مبینہ خاتون خودکش بمبار کی گرفتاری، دہشتگرد نیٹ ورک کے طریقہ کار سے متعلق اہم انکشافات

پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس کے پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب

ویڈیو

آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند، ایران کا امریکا پر ’سمندری قزاقی‘ کا الزام، خطے میں کشیدگی میں نیا اضافہ

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی