عمران خان ملک میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ہنگامہ چاہتے ہیں، ریاست ایسا نہیں ہونے دے گی، طلال چوہدری

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک میں سری لنکا، بنگلہ دیش یا نیپال جیسا ہنگامہ چاہتے ہیں، لیکن ریاست اس کی اجازت نہیں دے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور پی ٹی آئی پر پابندی کی طرف نہیں جانا چاہتے لیکن یہ خود ایسے حالات پیدا کررہے ہیں کہ سیاسی شہید بننے کا موقع ملے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے خود عمران خان سے ملنا ہی نہیں چاہتے، صرف جیل کے باہر شعبدہ بازی کی جارہی ہے، ان کی پارلیمانی کمیٹی کی کوئی سیاسی وقعت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی لوگوں نے بہت سے فیصلے کیے مگر جیل سے رد ہوگئے، پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے لیکن جیل سے حکم آگیا۔

طلال چوہدری نے کہاکہ ہم ملک میں سیاسی عدم استحکام نہیں چاہتے، لیکن پی ٹی آئی ملک میں انتشار چاہتی ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ یہ سیاسی عمل کا حصہ بنیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم تو 9 مئی کے بعد بھی انتہائی اقدام کی طرف نہیں گئے اور ان کو موقع دیا گیا، لیکن یہ بھارت سے مدد مانگنے پر آگئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان الطاف حسین والی پوزیشن سے بھی آگے جا چکے ہیں، اور ان کے لوگ اب بھارتی میڈیا پر جا کر انٹرویوز دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے عمران خان کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو جیل میں جو سہولیات میسر ہیں وہ ان کو ملتی رہیں گی، کیوں کہ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: اپوزیشن کا حکومت پر اصلاحات سے انحراف کا الزام، آمرانہ رجحانات کے خدشات

‏اظہر مشوانی کی ہم خیال گروپ کے ہمراہ برطانیہ میں مولانا طاہر اشرفى  اور ان كى فيملى پر حمله

لاہور میں پی ایس ایل 11 کا فائنل، ٹریفک کی نگرانی کے لیے 500 سے زائد اہلکار تعینات

گرینڈ حیات اسلام آباد کیس: منصوبے کی خلاف ورزیاں، قانونی کارروائی اور حتمی عدالتی فیصلے

فلوریڈا دوہرے قتل کیس میں پیشرفت، بنگلہ دیشی پی ایچ ڈی طالبہ کی لاش کی شناخت

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ