فلوریڈا میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ گاڑی سے ٹکرا گیا، خاتون ڈرائیور زخمی

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست فلوریڈا کی بریوارڈ کاؤنٹی میں انٹر اسٹیٹ 95 پر لینڈنگ کے دوران ایک چھوٹا طیارہ ایک کار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں۔

فلوریڈا ہائی وے پٹرول کے مطابق تقریباً 5:45 بجے ایک ’فکسڈ ونگ ملٹی انجن ہوائی جہاز‘ انٹرسٹیٹ 95  کوکو کے علاقے میں 2023 ٹویوٹا کیمری سے ٹکرا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جب طیارہ حادثہ میں بچ جانے والوں کو اپنے ساتھیوں کا گوشت کھانا پڑا

ایک اور ڈرائیور کی گاڑی میں نصب ڈیش کیم سے ریکارڈ ہونیوالی ناقابلِ یقین ویڈیو میں چھوٹے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

57 سالہ خاتون ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں ویئیرا اسپتال منتقل کیا گیا۔ میلبرن سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا نام جاری نہیں کیا گیا۔

اورلینڈو سے تعلق رکھنے والا 27 سالہ مرد پائلٹ اور ٹیمپل ٹیرس کا 27 سالہ مسافر محفوظ رہے۔ ہائی وے پٹرول کے مطابق دونوں افراد موقع پر ہی موجود رہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں طیارہ حادثہ: اموات 27 تک پہنچ گئیں، ملک بھر میں یوم سوگ

حادثے کے باعث ساؤتھ باؤنڈ کی اندرونی اور وسطی لین بند کر دی گئی تھیں، جنہیں بعد میں کھول دیا گیا۔

حادثے کی تحقیقات کی قیادت ایف اے اے کر رہی ہے جبکہ فلوریڈا ہائی وے پٹرول بھی اپنی الگ تحقیقات کرے گا۔

ڈیش کیم ویڈیو

ڈیش کیم ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح طیارہ جم کوفی کی گاڑی کے بالکل اوپر سے گزرا، جب وہ اپنے بیٹے پیٹر کے ساتھ اٹلانٹا سے ویسٹ میلبرن کے گھر واپس جا رہے تھے۔

وہ پیٹر کے دوست کو یو سی ایف چھوڑنے کے بعد اسٹیٹ روڈ 520 سے آئی-95 پر چڑھے تھے۔

جم کوفی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے بس دیکھا کہ طیارہ آسمان سے نیچے آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: خوش قسمت بھومی چوہان کی جان کیسے بچی؟

چند ہی لمحوں میں طیارہ ان کی گاڑی سے ٹکرا سکتا تھا، مگر وہ ان کے اوپر سے گزر کر دوسری کار سے جا ٹکرایا۔

پیٹر کوفی نے کہا کہ میں نے اسے دیکھا اور سوچا کہ امید ہے ایک طرف اتر جائے۔ میں نے سوچا شاید کار کو بچا لے، لیکن دھماکہ! پہیہ سیدھا پیچھے سے کار پر لگا۔”

جم کوفی نے کہا کہ خوش قسمتی سے گاڑی الٹی نہیں، بس دباؤ میں آ کر ایک طرف ہو گئی۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کی رپورٹ 30 دن میں متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی آؤٹ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘