فیض حمید سے مراعات واپس لی جائیں گی، انکے ساتھیوں کا بھی احتساب ہوگا، فیصل واوڈا

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی سے ملاقات تک آگئی ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی سے ایک سال قبل مجھے اس لیے نکالا گیا کیوں کہ میں انہیں اس سمت جانے سے روک رہا تھا، فیض حمید کو صرف ایک کیس میں سزا ہوئی ہے، جس میں کوئی کمی بیشی نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت،جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی، آئی ایس پی آر

فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی اور 9 مئی سے متعلق شواہد دینے جا رہے ہیں تاکہ اگلے کیس میں انہیں سزا نہ ہو، اس سے شکنجہ عمران خان اور ساتھیوں کے اور قریب آجائے گا، اس معاملے کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے، سب کا احتساب ہوگا اور ملٹری ٹرائل کا امکان رد نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی سے ملاقات تک آگئی ہے اور ڈی چوک سے نکل کر خیبر پختونخوا تک محدود ہوگئی ہے، پی ٹی آئی شکست کھا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جنرل فیض حمید کو سزا، ’ 9 مئی کے کیسز ابھی باقی ہیں‘، فیصل واوڈا

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فیض حمید سے سزا کے بعد مراعات واپس لی جائیں گی، جو دولت باہر لے گئی ہوگی وہ ان کے اپنے نام پر نہیں ہوگی، اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک ان کے بہت سارے فرنٹ مین ہیں، فیض حمید کے ساتھ سازش میں شامل تمام لوگوں کا احتساب ہوگا چاہے وہ فوجی ہوں یا سویلین۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں