دہلی اسموگ کی لپیٹ میں، کئی علاقوں میں فضائی معیار ’شدید‘ درجے تک پہنچ گیا

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی دارالحکومت دہلی اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کے رہائشیوں کو آج کل صبح اسموگ کی دبیز تہہ کا سامنا ہے، کیونکہ شہر کا مجموعی فضائی معیار ’خطرناک حد‘ کے قریب پہنچ گیا۔

سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق صبح 8 بجے مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 390 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ’انتہائی خراب‘ کے زمرے میں آتا ہے، تاہم، قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں فضائی معیار “شدید” درجے تک پہنچ چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں دیوالی کی آتش بازی کے باعث لاہور اور قصور میں شدید اسموگ، پنجاب حکومت متحرک

دہلی کے آنند وہار میں 436، براری کراسنگ  415، چاندنی چوک 419، غازی پور 419، جہانگیر پوری 442، آر کے پورم 404 اور روہنی 436 شامل ہیں۔

حالیہ ویک اینڈ پر دہلی کے متعدد علاقوں میں اسموگ اور ہلکی دھند کے امتزاج نے علی الصبح حدِ نگاہ کو بہت کم کردیا تھا، ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 50 تک ’اچھی‘، 51 سے 100 ’اطمینان بخش‘، 101 سے 200 ’درمیانی‘، 201 سے 300 ’خراب‘، 301 سے 400 ’انتہائی خراب‘ اور 401 سے 500 ’شدید‘ سمجھی جاتی ہے۔

سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق یہ تمام درجے آلودگی کی سطح اور اس سے جڑے صحت کے خطرات کی عکاسی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ’اینٹی اسموگ گنز‘ کا استعمال

سردیوں کے موسم میں دہلی کے کئی حصوں میں خطرناک سطح کی فضائی آلودگی معمول بنتی جا رہی ہے۔ ہفتے کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس، جو کہ ’انتہائی خراب‘ کے زمرے میں ہے، طویل عرصے تک اس ماحول میں رہنے کی صورت میں صحت مند افراد میں بھی سانس کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

دہلی ایئرپورٹ کی ایڈوائزری

دہلی ایئرپورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ دہلی ایئرپورٹ پر کم حدِ نگاہ کے طریقۂ کار نافذ ہیں، فی الحال تمام پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

’اس وقت تمام پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، مسافروں سے درخواست ہے کہ تازہ ترین پرواز کی معلومات کے لیے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔‘

گزشتہ ہفتے یعنی جمعے کے روز بھی دہلی اسموگ کی موٹی تہہ میں لپٹی رہا، جہاں مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 386 ریکارڈ کیا گیا، غازی پور اور آنند وہار جیسے علاقوں میں شدید دھند دیکھی گئی، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم رہی۔

حالیہ ہفتوں میں معمولی بہتری کے باوجود بھارتی دارالحکومت کے بڑے حصے اب بھی زہریلے اور گھنے اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، بگڑتی ہوئی فضائی صورتحال نے سیاسی جماعتوں کے درمیان لفظی جنگ بھی چھیڑ دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم