تنقید کے باوجود بھارتی فلم ’دھرندر‘ کی کامیابی، ایجنڈا کیا ہے؟

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم فلم ’دھرندر‘ بھارتی باکس آفس پر مسلسل زبردست کامیابی حاصل کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب فلم کے حوالے سے منفی ریویوز اور آن لائن تنقید پر بھی خاصی بحث جاری ہے۔

فلم کے اہم اداکار آر مادھون نے اب اس معاملے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس ردِعمل کی پہلے ہی توقع تھی اور فلم کی ریلیز سے قبل ہی اندازہ ہو چکا تھا کہ اس نوعیت کی تنقید سامنے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:رنویر سنگھ کی پاکستان مخالف فلم میں بینظیر بھٹو کی تصویر نمایاں کیے جانے پر شدید تنقید

دسمبر کے اوائل میں ریلیز ہونے والی دھرندر کو پہلے ہی بالی وڈ کے لیے شرمندگی کا سبب قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ناظرین بشمول خود بھارتی شہری اس کی مبالغہ آرائی، مسخ شدہ حقائق اور پاکستان کی غیر حقیقی تصویرکشی پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

ایسکوائر انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آر مادھون نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ یہ فلم معاشرے پراثرڈالے گی۔

ان کے مطابق ابتدا میں کچھ لوگ فلم کو انتہائی منفی ریٹنگز دیں گے، لیکن وقت کے ساتھ ایسے لوگ بھی سامنے آئیں گے جو یہ کہیں گے کہ فلم میں کچھ خاص ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہ بات کسی ضد یا ناراضی کے تحت نہیں کہہ رہے، بلکہ ان کے خیال میں اب اداکاروں کے لیے خود کو بدلنے اور ارتقا کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی ووڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

آر مادھون کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ناظرین انہیں صرف ہیرو کے طور پر دیکھیں، اسی لیے وہ مختلف اور چیلنجنگ کرداروں کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔

ان کے مطابق یہی سوچ پوری فلم انڈسٹری میں درکار ہے، اور اسی وجہ سے انہیں یقین تھا کہ ’دھرندر‘ ایک یادگار اور علامتی فلم ثابت ہوگی۔

انہوں نے اس کردار کے لیے خود پر اعتماد کرنے اور انہیں اس انداز میں پیش کرنے پر فلم کے سازوں کو مکمل کریڈٹ دیا۔

آر مادھون نے مزید کہا کہ ہر شخص کو اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے، تاہم انہیں اس بات پر حیرت ہوئی کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی اس کے خلاف سخت مضامین لکھے گئے اور ریلیز کے فوراً بعد اسے ناکام قرار دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: فواد خان کی فلم ’آبیر گلال‘ بھارت میں کب ریلیز ہوگی؟

ان کے بقول، ایسے حالات میں یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ آیا اس کے پیچھے کوئی مخصوص ایجنڈا کارفرما تو نہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بطور اداکار وہ اس قسم کے دباؤ اور تنقید میں ہی خود کو نکھرتا ہوا محسوس کرتے ہیں۔

فلم کے سیکوئل’دھرندر پارٹ 2‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، جو کہ 19 مارچ 2026 کو ریلیز ہوگی، آر مادھون نے کہا کہ وہ اس بارے میں زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کر سکتے، تاہم ان کے مطابق پہلا حصہ محض ایک جھلک تھا اور ناظرین نے ابھی بہت کچھ دیکھنا باقی ہے۔

باکس آفس کے اعداد و شمار کے مطابق فلم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ٹریڈ ٹریکر سیک نلک کی رپورٹ کے مطابق 11 دسمبر کو فلم نے تقریباً 27 کروڑ روپے کمائے، جس کے بعد اس کی مجموعی آمدنی 207.25 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ویک اینڈ میں 103 کروڑ روپے جمع کر کے مضبوط آغاز کیا، جبکہ ہفتے کے دنوں میں بھی اس کی کمائی میں تسلسل برقرار رہا اور ہر روز کروڑوں روپے کا بزنس ہوتا رہا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ناظرین کی دلچسپی بدستور قائم ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فلم شعلے کو 50 برس بعد اصل اختتام کے ساتھ سامنے لانے کی تیاری، کب ریلیز ہورہی ہے؟

آدتیہ دھر کی یہ فلم 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی، جس میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، ارجن رام پال، آر مادھون، سارہ ارجن اور راکیش بیدی جیسے معروف اداکار شامل ہیں۔

فلم سازوں نے اس بات کی بھی تصدیق کر دی ہے کہ ’دھرندر‘ کا سیکوئل 19 مارچ 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسکینڈل: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں روپے کی عدم ادائیگی کا تنازع دوبارہ زیرِ بحث

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

بنگلہ دیش: اپوزیشن کا حکومت پر اصلاحات سے انحراف کا الزام، آمرانہ رجحانات کے خدشات

‏اظہر مشوانی کی ہم خیال گروپ کے ہمراہ برطانیہ میں مولانا طاہر اشرفى  اور ان كى فيملى پر حمله

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ