پاکستانی ڈرامے نہ صرف اپنے دل چھو لینے والے موضوعات اور قدرتی اداکاری کے لیے مشہور ہیں، بلکہ ان کے شاندار موسیقی اور اوریجنل ساؤنڈ ٹریکس(او ایس ٹی ایس) بھی ان کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پاکستان کے ڈرامے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی موسیقی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ 2025 میں کئی ڈراموں کے او ایس ٹیز نے شائقین کو اپنے سروں میں باندھ لیا اور انہیں اپنے لذت انگیز اور دل کو چھونے والے گانوں سے مسحور کردیا۔
مری زندگی ہے تُو
گلوکار: عاصم اظہر اور صابری سسٹرز(بیگم نفیسہ صابری اور بیگم قمرہ صابری)
شاعر: عاصم اظہر، ندیم بیگ، کمائل عباس
موسیقار: عاصم اظہر
مری زندگی ہے تُو نے اگرچہ ڈرامے کی کہانی کی وجہ سے کچھ تنقید کا سامنا کیا، لیکن اس کا او ایس ٹی ایک زبردست ہٹ ثابت ہوا۔ عاصم اظہر نے اس گانے کو اپنے انداز میں پیش کیا، جو شائقین کے دلوں کو جیتنے میں کامیاب رہا۔
م سے محبت
گلوکار: عاصم اظہر اور قرات حیدر
شاعر و موسیقار: شجاع حیدر
م سے محبت کی کہانی اور او ایس ٹی دونوں ہی مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئے۔ اس گانے نے نہ صرف مقبولیت حاصل کی بلکہ ڈرامے کے فائنل ایپی سوڈ کے لیے ایک نیا ورژن بھی تیار کیا گیا۔
کھادا اے، شیر
گلوکار: عارف لوہار اور فیصل کپاڈیا
شاعر و موسیقار: شجاع حیدر
شیر ڈرامے کی او ایس ٹی نے اس کے مزاج کو بہترین طریقے سے پیش کیا۔ عارف لوہار کی طاقتور آواز اور فیصل کپاڈیا کی نرم دھن نے اسے سال کے مقبول او ایس ٹیز میں شامل کر دیا۔
اوہرجئی، پامال
گلوکار: شاہد امین
شاعر: طاہر عباس
موسیقار: سعد سلطان اور شاہد امین
پامال ڈرامے کا او ایس ٹی او ہرجئی نہ صرف کہانی کے جذبات کو اجاگر کرتا ہے، بلکہ اس کے شاعرانہ الفاظ اور دلسوز دھن نے اسے سال کے بہترین او ایس ٹیز میں شامل کر دیا۔
گزارشیں اور کردے کرم تُو، پرورش
گلوکار، شاعر اور موسیقار: ثمر جعفری
پرورش کی او ایس ٹی گزارشیں اور کردے کرم تُو نے نوجوانوں اور خاندانوں کے درمیان محبت اور روحانیت کو اجاگر کیا۔ دونوں گانے مداحوں کے درمیان بے حد مقبول ہوئے۔
رنگریز میرے، سنول یار پیا
گلوکار: جاوید بشیر
شاعر: قمر نشاد
موسیقار: نوید نشاد
سنول یار پیا کے اور ایس ٹی نے جاوید بشیر کی طاقتور آواز کی بدولت ایک منفرد پہچان بنائی۔ یہ گانا ڈرامے کی شدت اور جذباتی پیچیدگی کو بہترین انداز میں پیش کرتا ہے۔
اقتدار
گلوکار : ارشمان خان اور فرخ مہروی
شاعر : فاطمہ نجیب
موسیقار: ارشمان خان
اقتدار کی او ایس ٹی ایک طویل عرصے تک ریلس اور پلے لسٹس پر چھائی رہی۔ اس کی محبت بھری دھن اور گانے کی شدت نے اسے ایک مقبول ترین او ایس ٹی بنا دیا۔
اکھیاں، میں منٹو نہیں ہوں
گلوکار و لکھاری: یاشل شاہد
پروڈیوسر: ایلکس شاہباز
اگرچہ میں منتو نہیں ہوں ڈرامے کی کہانی پر تنقید ہوئی، لیکن اس کا گانا اکھیاں مداحوں میں بہت مقبول ہوا۔ یاشل شاہد کی دلگداز آواز اور شاعری نے اس گانے کو دلوں میں جگہ دے دی۔
بنجرپن، جن کی شادی ان کی شادی
گلوکار: نتاشا بیگ
شاعر و موسیقار: سامی خان
جن کی شادی ان کی شادی کا او ایس ٹی بنجرپن اپنے انوکھے ایری ویب ماحول کی وجہ سے مداحوں میں پسند کیا گیا۔ یہ گانا ڈرامے کے ہارر کامیڈی تھیم کے لیے بہترین تھا۔
ڈائن
گلوکار و موسیقار: شانی ارشد
شاعر: ایس کے خالیش
ڈائن کے او ایس ٹی نے اپنے فلمی انداز کی وجہ سے خاص توجہ حاصل کی۔ اس کی منفرد موسیقی نے مداحوں میں خوب مقبولیت حاصل کی، خاص طور پر جب میوش حیات کے کردار کو دکھایا گیا۔
پاکستانی ڈراموں کے او ایس ٹیز ہمیشہ سے ان کی مقبولیت کا اہم حصہ رہے ہیں، اور 2025 بھی اس سے مستثنیٰ نہیں تھا۔ ان گانوں نے نہ صرف کہانیاں زندہ رکھی بلکہ شائقین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بھی بنائی۔ ان او ایس ٹیز نے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی موسیقی ہمیشہ عالمی سطح پر تسلیم کی جاتی ہے اور ڈراموں کا حصہ بن کر یہ اور بھی دلکش ہو جاتا ہے۔













