امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کانگریس میں اپنے مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ کو ’بہادرانہ اور تاریخی اقدام‘ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی دباؤ کے باوجود وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور امریکی فوج کو مضبوط بنانے کا عمل جاری رکھیں گے۔
ہیگسیتھ نے یہ بیان سوشل میڈیا پر جاری 4 منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو میں دیا۔ ان کا یہ پیغام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑا اور ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی کہا ہے کہ ایران جنگ ری پبلکنز کی انتخابی شکست کی ایک بڑی وجہ بنی۔
I’m glad Massie is pushing to impeach Secretary of War Crimes Pete Hegseth, but let’s be clear: he deserves far worse than impeachment.
He must be sent to The Hague to stand trial for bombing a school and murdering 161 children.
Hegseth himself confessed to the crime. ⬇️ pic.twitter.com/lacEN5OvVU
— Power to the People ☭🕊 (@ProudSocialist) November 5, 2026
ہیگسیتھ نے اپنے خلاف مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مخالفین انہیں اور ان کی پالیسیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن اس سے وہ اپنا راستہ نہیں بدلیں گے۔ انہوں نے پینٹاگون میں اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو برطرف کرنے، تنوع سے متعلق پالیسیوں کے خاتمے اور فوج میں تبدیلیوں کو اپنی کارکردگی کا حصہ قرار دیا۔
امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما حکیم جیفریز نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ ‘پیٹ ہیگسیتھ اب تک اپنے عہدے پر کیوں موجود ہیں؟’ دوسری جانب ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد دوبارہ پیش کریں گے۔ ڈیموکریٹس بھی آئندہ سال کانگریس کا باضابطہ کنٹرول سنبھالنے کے بعد وزیر دفاع کے اقدامات اور پینٹاگون کے معاملات کی تحقیقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان تحقیقات میں اعلیٰ فوجی قیادت، بالخصوص چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی برطرفی، ایران جنگ کے فیصلوں، یوکرین سے متعلق امریکی پالیسی اور لاطینی امریکا کے سمندری علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے شبہے میں کشتیوں پر امریکی حملوں کا جائزہ بھی شامل ہوسکتا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیگسیتھ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار کام کرنے والا وزیر قرار دیا ہے، تاہم امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابی نتائج کے بعد ان کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ ہیگسیتھ نے کانگریس سے دفاعی بجٹ کی منظوری کی اپیل بھی کی ہے اور کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا اس جنگ کا بنیادی مقصد ہے۔











