پشاور: سرجری کے دوران گانا گاتے ہوئے لڑکے کی ویڈیو وائرل

بدھ 24 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لوگ واش روم میں نہاتے ہوئے گانا گاتے ہیں یہ تو سب نے سنا تھا لیکن سرجری کے دوران گانا گانا شاید ہی کبھی کسی نے سنا ہو۔

سوشل میڈیا پر ایک لڑکے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو اپنی سرجری کے دوران گانا گا رہا ہے۔

آپ بھی یہ سوچ رہےہوں گے کہ ایک ایسا شخص جس کی ایک طرف ہسپتال میں ڈاکٹر سرجری کر رہے ہوں اور دوسری طرف وہ شخص گانا گا رہا ہو،لیکن ایسا ہوا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کو’ ایچ ایم سی ہسپتال پشاور میں لڑکا سرجری کے دوران گانا گاتے ہوئے ‘کے نام سے شیئرکی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ مریض لڑکا ہسپتال کے بیڈ پر لیٹا ہوا ہے اور ڈاکٹرز اس کی سرجری کر رہے ہیں جبکہ کمرے میں عملہ کے دیگرافراد بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں گانا’ ہوا ہے آج پہلی بار‘ لڑکے کے ساتھ بیڈ پر پڑے ایم پی 3پر چل رہا ہے
دوسری طرف لڑکا اپنی سرجری کے دوران چہرہ پر بغیر کسی خوف کے لائے گانا ساتھ ساتھ  دہرا رہا ہوتا ہے۔

لڑکے کی سرجری کے دوران گانا گاتے ہوئے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ بھی حیران ہوں گے کہ سرجری کے دوران آدمی خود اتنا خوفزدہ ہوتا ہے لیکن اس لڑکے نے تو گانا ہی گا ڈالا۔

ہو سکتا ہے لڑکے نے سرجری سے اپنی توجہ ہٹانے کے لیے گانا گایا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم