روس کا اوڈیسا پر ابتک کا سب سے مہلک حملہ ، لاکھوں گھر تاریکی میں ڈوب گئے

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

یوکرین کے جنوبی ساحلی شہر اوڈیسا اور اس کے گرد و نواح میں روسی حملے کے بعد بڑے پیمانے پر بلیک آؤٹ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 10 لاکھ سے زائد گھرانوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس نے رات بھر کے حملے میں 450 سے زائد ڈرونز اور 30 میزائل داغے، جن کا مرکزی ہدف یوکرین کا توانائی کا نظام تھا، خاص طور پر جنوبی علاقے اور اوڈیسا ریجن شدید متاثر ہوئے۔

ان کے مطابق ملک کے 7 مختلف علاقوں میں ہزاروں خاندان بجلی سے محروم ہو گئے۔

یوکرین کی وزیر اعظم یولیا سویری دینکو نے کہا کہ یہ جنگ کے دوران اوڈیسا پر ہونے والے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک تھا، جس کے باعث بجلی اور پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے متاثرہ علاقوں میں غیر پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

ادھر وزیر داخلہ ایہور کلیمنکو نے تصدیق کی کہ حملے کے نتیجے میں ملک بھر میں ایک ملین سے زائد گھرانے بجلی سے محروم ہوئے جبکہ کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرین کے پاور گرڈ آپریٹر کے مطابق اوڈیسا اور میکولائیو کے جنوبی علاقوں میں بڑی تعداد میں صارفین بجلی سے محروم ہیں، جبکہ یوکرین کے زیرِ کنٹرول خرسون ریجن مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس 2022 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے مسلسل یوکرین کے توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بناتا رہا ہے، جس کے باعث ملک بھر میں طویل بلیک آؤٹس معمول بن چکے ہیں۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کی توانائی اور فوجی صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

امریکی فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری

پنجاب حکومت کا جہاز ویانا میں تکنیکی معائنے کے لیے روانہ

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟