2025 کی آخری انسدادِ پولیو مہم، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کل یعنی 15 دسمبر سے ملک گیر سطح پر پولیو سے بچاؤ کی آخری قومی مہم کا آغاز کرے گا، جس کے دوران 5 سال سے کم عمر 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق یہ 7 روزہ مہم رواں برس کی 5ویں اور آخری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم ہوگی، جو ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں میں بیک وقت چلائی جائے گی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں اب تک پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 2024 میں یہ تعداد 74 تھی، رواں سال پولیو کا تازہ ترین کیس اکتوبر میں سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پولیو کیسز 74 سے کم ہو کر 30 رہ گئے ہیں، وزیر صحت

این ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد، سندھ میں ایک کروڑ 6 لاکھ سے زیادہ، خیبر پختونخوا میں تقریباً 72 لاکھ جبکہ بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریباً 4 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے دیے جائیں گے۔

جبکہ گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد اور آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ بچوں کو مہم کے دوران ویکسینیشن دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: لاہور: پولیو ورکر پر حملے کا واقعہ، خاتون اور اس کے بیٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج

ملک بھر میں گھر گھر جا کر ویکسینیشن اور مقررہ مراکز پر خدمات انجام دینے کے لیے 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز تعینات کیے جائیں گے۔

این ای او سی نے والدین سے پولیو ورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ پاکستان کو پولیو فری مستقبل کی جانب لے جایا جا سکے۔

والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟