بابراعظم کی بگ بیش لیگ میں مایوس کن شروعات، سڈنی سکسرز کے لیے ڈیبیو میں صرف 2 رنز بناسکے

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

بگ بیش لیگ 2025-26 کے آغاز پر پاکستانی اسٹار بلے باز بابر اعظم کی سڈنی سکسرز کی جانب سے پہلی اننگز توقعات کے برعکس ثابت ہوئی۔ پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم بگ بیش لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، سڈنی سکسرز نے کتنے میں خریدا؟

بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم وہ 5 گیندوں پر 2 رنز بنانے کے بعد بروڈی کاؤچ کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ وہ سڈنی سکسرز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔ اس سے قبل ایرون ہارڈی نے ڈینیل ہیوز کو صفر پر آؤٹ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی۔

بارش کے باعث میچ کے اوورز کم کرکے ایک ٹیم کے لیے 11 اوورز مقرر کیے گئے جس سے کھیل کا تسلسل متاثر ہوا۔ مختصر میچ میں بابر اعظم اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار نہ کرسکے، حالانکہ وہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ، کتنے پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا گیا؟

حالیہ فارم پر نظر ڈالیں تو بابر اعظم نے پاکستان میں کھیلی گئی ٹی 20 آئی سہ ملکی سیریز میں 5 میچز میں 127 رنز بنائے تھے۔ ایشیا کپ 2025 میں ان کی عدم شمولیت پر بھی خاصی بحث ہوئی، جہاں پاکستان ٹیم فائنل تک پہنچی مگر ٹائٹل اپنے نام نہ کرسکی۔

اکتوبر 2025 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بابر اعظم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ، میلبرن اسٹارز کا پاکستانی شائقین کے لیے ہاؤس آف رؤف اسٹینڈ کے قیام کا اعلان

اب بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی اگلی اننگز پر شائقین کرکٹ اور ماہرین کی نظریں مرکوز ہیں، جہاں ان سے ایک مضبوط اور فیصلہ کن کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقامی وسائل کے استعمال سے بجلی سستی، اگست میں 10 ارب روپے کی بچت ہوئی، اویس لغاری

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘