ملک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل دو روز کے اضافے کے بعد دو پیسوں کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
انٹر بینک میں آج ڈالر 287.13 پیسے پر بند ہوا ہے۔ جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 287.15 رہی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں صرف دو پیسوں کی معمولی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی ریال 76.56 روپے، اماراتی درہم 78.19 روپے، قطری ریال 78.81 روپے، اور بحرینی دینار 761.64 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قیمت 188 روپے 87 پیسے، کینیڈین ڈالر188 روپے87 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 356 روپے 77 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ٹریڈنگ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 309 روپے کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روز میں 10 روپے مہنگا ہوا۔ گزشتہ روز ڈالر 308 روپے پر بند ہوا تھا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کا سبب ہے۔