طالب علم رہنما کے قتل کیخلاف احتجاج، چٹاگانگ میں عوامی لیگ کے سابق وزیر تعلیم کا گھر نذر آتش

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں انقلاب منچ کے ترجمان عثمان ہادی کے قتل کے خلاف احتجاج کے دوران گزشتہ رات چٹاگانگ میں عوامی لیگ کے سابق وزیر تعلیم محب الحسن چوہدری نوفل کے گھر کو آگ لگا دی گئی۔

مذکورہ واقعہ رات تقریباً گیارہ بجے چشمہ ہل کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مشتعل مظاہرین نے محب الحسن چوہدری کے گھر میں ایک موٹر سائیکل کو آگ لگا دی، یہ گھر چٹاگانگ کے سابق میئرمحی الدین چوہدری کا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ہادی قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد، ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ

اس سے پہلے، انقلاب منچ کے طلبہ اور کارکنوں نے سولو شہر نمبر 2 گیٹ پر عثمان ہادی کے قتل میں ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی ریلی نکالی تھی۔

 https://Twitter.com/imSujanDatta/status/2001734148663497062

مظاہرین بعد میں میئر گلی کی طرف مارچ کرتے ہوئے آتشزنی کے واقعہ کے مقام تک پہنچے۔

ایک اور گروپ نے اسی دوران شہر کے خورشی علاقے میں بھارتی حکومت کے مشن دفتر کے سامنے مظاہرہ اور دھرنا بھی دیا۔

مزید پڑھیں: عثمان ہادی قتل، ڈھاکا میں بھارتی ہائی کمیشن پر حملہ، اخبارات کے دفاتر نذر آتش

واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے پنچ لائیش پولیس اسٹیشن کے افسر انچارج محمد سلیمان نے بتایا کہ تقریباً 200 مظاہرین سولو شہر اور نمبر 2 گیٹ کے علاقوں میں جمع ہوئے تھے۔

’اس کے بعد وہ میئر گلی کی طرف مارچ کرتے ہوئے آوامی لیگ کے رہنما محب الحسن چوہدری کے گھر کے سامنے ایک موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔‘

مزید پڑھیں: ‘آج باہر رکے، اگلی بار اس میں داخل ہوں گے،’ ڈھاکہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر شدید احتجاج

ان کے مطابق پولیس موقع پر موجود تھی اور حالات کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور رپورٹنگ کے وقت تک صورتحال قابو میں تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم