پاکستان کا دفاع طاقتور ہونے پر اطمینان، بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

جمعہ 19 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع طاقتور ہونے پر مجھے اطمینان ہے، اور ہم ہندوستان کی ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جغرافیائی برتری کے تصور کو نیست و نابود کر دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس

جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بہادری کے ساتھ بھارت کی جارحیت کا جواب دیا۔ نریندر مودی ہندوستان میں مسلمانوں کے لیے خطرہ سمجھے جاتے ہیں، اور انہیں پاکستان دشمن کے طور پر جانا جاتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مودی حکومت کے دوران باپردہ خواتین کے حجاب کو بھی نشانہ بنایا گیا، اور ہندوتوا کے نام پر سیاست کرنے کی وجہ سے ایسے عناصر جنم لیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی بڑی اپوزیشن جماعت ہے جو اپنی حکمت عملی مرتب کرتی ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ پوری اپوزیشن ایک مشترکہ صف میں نہیں آرہی۔

انہوں نے کہاکہ پہلے ایجنڈے پر اتفاق ہونا چاہیے اور اس کے بعد ہی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے، تاکہ متنازع ایجنڈے کی وجہ سے کانفرنس متاثر یا سبوتاژ نہ ہو۔

مزید پڑھیں: عمران خان جیل میں کیوں ہیں؟ سیاستدان کی گرفتاری اور ملاقات پر پابندی کے حق میں نہیں، مولانا فضل الرحمان

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان جیل میں کیوں ہیں، کسی بھی سیاستدان کو قید میں نہیں ہونا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور