عثمان ہادی کے انتقال پر بنگلہ دیش میں آج سرکاری سوگ کا اعلان

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بنگلہ دیش میں انقلابی پلیٹ فارم ’انقلاب منچ‘ کے ترجمان شریف عثمان ہادی کے انتقال پر ہفتہ کے روز ملک بھر میں سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا۔ یہ اعلان چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے جمعرات کی شب قوم سے خطاب میں کیا، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان ہادی قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد، ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ

سوگ کے موقع پر ملک کے تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری و نجی عمارتوں اور بیرون ملک بنگلہ دیشی سفارتی مشنز پر قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر جمعہ کے روز ملک بھر کی مساجد میں مرحوم کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جبکہ دیگر مذاہب کے عبادتی مراکز میں بھی دعا کی تقاریب ہوئیں۔

عثمان ہادی جمعرات کی رات تقریباً ساڑھے 9 بجے سنگاپور جنرل ہسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp