ورلڈ بینک نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

ہفتہ 20 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی۔ یہ رقم ایک کثیر سالہ پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی جس کا مقصد ملک میں معاشی استحکام اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ورلڈ بینک کے مطابق یہ فنڈز پبلک ریسورسز فار انکلوژِو ڈیولپمنٹ ملٹی فیز پروگرامیٹک اپروچ کے تحت جاری کیے جائیں گے جس کے ذریعے مجموعی طور پر 1.35 ارب ڈالر تک کی مالی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے۔

منظور شدہ رقم میں سے 60 کروڑ ڈالر وفاقی پروگراموں کے لیے جبکہ 10 کروڑ ڈالر سندھ میں ایک صوبائی پروگرام کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ منظوری اگست میں پنجاب میں پرائمری تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے دیے گئے 47.9 ملین ڈالر کے ورلڈ بینک گرانٹ کے بعد سامنے آئی ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری ایک علیحدہ بیان میں پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار کے حوالے سے کہا گیا کہ پاکستان میں جامع اور پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے کہ اندرونی وسائل میں اضافہ کیا جائے اور انہیں شفاف اور مؤثر انداز میں عوامی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے کے ذریعے ورلڈ بینک وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر ایسے عملی نتائج حاصل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جن میں اسکولوں اور صحت کے مراکز کے لیے مستحکم فنڈنگ، منصفانہ ٹیکس نظام اور بہتر فیصلوں کے لیے مضبوط ڈیٹا سسٹمز شامل ہیں جبکہ سماجی اور ماحولیاتی ترجیحات کا بھی تحفظ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے: سیلاب کی تباہ کاریاں: فصلیں کتنی کم، آئندہ مالی سال کیسا ہوگا، ورلڈ بینک کے تخمینے

ورلڈ بینک کے پاکستان کے لیے لیڈ کنٹری اکنامسٹ ٹوبیاس اختر حق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مالیاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانا معاشی استحکام کی بحالی، بہتر نتائج کے حصول اور اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت ہم ایک مربوط قومی حکمتِ عملی کا آغاز کر رہے ہیں جس کا مقصد مالی گنجائش میں اضافہ، انسانی ترقی اور ماحولیاتی استحکام میں سرمایہ کاری اور ریونیو نظام، بجٹ پر عملدرآمد اور شماریاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اصلاحات کے نتیجے میں وسائل زیادہ مؤثر اور جوابدہ انداز میں عوام تک پہنچ سکیں گے۔

بیان کے مطابق وفاقی سطح پر یہ پروگرام اندرونی آمدن میں منصفانہ اضافے، بجٹ کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں بہتری اور شواہد پر مبنی فیصلوں کے لیے ڈیٹا سسٹمز کو مضبوط بنانے پر توجہ دے گا۔
اس ضمن میں ٹیکس اصلاحات، مالیاتی نظم و نسق کے جدید نظام، سبسڈی میں ہدفی اصلاحات اور پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کی قیادت میں قومی شماریاتی نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔

سندھ میں اس پروگرام کے تحت صوبائی آمدن میں اضافہ، ادائیگیوں کے نظام میں شفافیت اور تیزی اور پالیسی سازی میں ڈیٹا کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ پروگرام پرائمری ہیلتھ کیئر اور اسکولوں کے لیے زیادہ منصفانہ اور مؤثر فنڈنگ کے ذریعے جامع ترقی میں براہِ راست مدد فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا

واضح رہے کہ نومبر میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں بکھرا ہوا ضابطہ جاتی نظام، غیر شفاف بجٹنگ اور سیاسی اثر و رسوخ سرمایہ کاری میں رکاوٹ اور آمدن میں کمی کا سبب بن رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں