سندھ ہائیکورٹ کا داؤد یونیورسٹی کے طلبا کے داخلے بحال کرنے کا حکم

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے داؤد یونیورسٹی کے 2 طلبا کے داخلے منسوخی کے معاملے میں اہم فیصلہ سنایا ہے اور یونیورسٹی کے داخلہ منسوخی کے احکامات کالعدم قرار دے دیے ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار طلبا کو بحال کرتے ہوئے انہیں عبوری طور پر امتحانات میں شرکت کی اجازت بھی دی ہے۔

عدالت نے طلبا کو حلف نامے جمع کروانے کا حکم دیا ہے، جس میں طلبا یہ عہد کریں گے کہ وہ کسی غیر قانونی یا پرتشدد سرگرمی میں شریک نہیں ہوں گے اور یونیورسٹی میں امن و امان برقرار رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: زندہ شخص کی ’تدفین‘ کا سرٹیفکیٹ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

یہ فیصلہ 17 ستمبر کو ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئر کی جانب سے طلبا عزیر اور زوہیب کے داخلے کی منسوخی کے نوٹیفکیشن کے بعد آیا، جب یونیورسٹی نے طالبعلم محمد ساجد کو 6 ماہ کے لیے معطل بھی کیا۔ وکیل درخواست گزار عثمان فاروق کے مطابق، ایک ہی دن میں انضباطی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد داخلے منسوخی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے اور انضباطی کمیٹی کی سفارشات یا سنڈیکیٹ کے فیصلے سے قبل متاثرہ طلبا کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

وکیل کا کہنا ہے کہ متاثرہ طلبا کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا اور ان پر جھگڑے کے الزامات کے تحت کارروائی کی گئی، حالانکہ کوئی شکایت یا شواہد موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: انکم ٹیکس کیس: آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا اسٹے آرڈر کالعدم قرار دیدیا

درخواست میں سیکریٹری تعلیم، وائس چانسلر، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو فریق بنایا گیا تھا۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کو طلبا کے داخلے دوبارہ فعال کرنے اور حلف نامے جمع کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں